بہار میں بی جے پی پارلیمانی انتخابات میں 40 میں سے 36 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی، سنجے جیسوال

author img

By

Published : Jan 22, 2023, 7:29 AM IST

Etv Bharat

بہار میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے دعویٰ کیا کہ ریاست میں بی جے پی 2024 کے پارلیمانی انتخابات میں 36 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرے گی۔ BJP Claims to Win 36 Lok Sabha Seats in Bihar

بی جے پی کا پارلیمانی انتخابات میں 40 میں سے 36 سیٹ جیتنے کا دعویٰ

پٹنہ: بہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ریاستی صدر ڈاکٹر سنجے جیسوال نے پارٹی دفتر کے کانفرنس ہال میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 2024 میں بھارتیہ جنتا پارٹی اپنی طاقت کی بنیاد پر الیکشن لڑے گی اور بہار کے 40 میں سے 36 سیٹوں پر کامیابی حاصل کرےگی اور نریندر مودی ایک بار پھر سے ملک کے وزیر اعظم بنیں گے۔ انہوں نے نتیش کمار کا نام لیے بغیر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو وزیر اعظم بننے کا خواب لیے ہوئے بی جے پی کا ساتھ چھوڑ کر راشٹریہ جنتا دل سے اتحاد کیا ہے۔ ان کے لیے ابھی کوئی ویکنسی نہیں ہے۔ پہلے وہ اپنے حلیف پارٹی کے متنازعہ بیان دینے والے وزراء پر کارروائی کرے نہیں تو آنے والے انتخابات میں بہار کی عوام انہیں سبق ضرور سکھائے گی۔

سنجے جیسوال نے کہا کہ بی جے پی کی قومی مجلس عاملہ کی میٹنگ 28 اور 29 جنوری کو دربھنگہ میں ہوگی جس میں متعدد موضوعات پر گفتگو ہوگی۔ وزیر اعظم کی بہتر قیادت میں بھارت جی 20 کی صدارت کر رہا ہے، جی 20 کے لیے ملک کے 56 شہروں میں سے پٹنہ کو بھی منتخب کیا گیا ہے جو مارچ 2023 میں ہونے والا ہے۔ بہار کے لیے یہ ایک تاریخی موقع ہوگا جب پورے ملک میں بہار کی چرچہ ہوگی۔ صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے سنجے جیسوال نے کہا کہ نتیش کمار نے موجودہ دور کی سیاست میں اب اپنی معنویت ختم کر چکے ہیں، انہیں یہ بات دو مہینے پہلے ہی سمجھ آ گئی ہے، اسی وجہ سے حزب مخالف پارٹیوں میں بھی اب انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔ اس لئے وہ 2025 میں تیجسوی یادو کو وزیر اعلیٰ بنانے کی بات کہہ رہے ہیں۔ جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ وہ مایوس ہو چکے ہیں۔ راشٹریہ جنتادل کے لیڈر سدھاکر سنگھ اور چندر شیکھر کے متنازع بیان کے بعد جنتادل یونائیٹیڈ کے ردعمل کے بعد ایک بار پھر سے نتیش کمار کی این ڈی اے اتحاد میں واپسی کی قیاس آرائی پر پوچھے گئے سوال پر سنجے جیسوال نے کہا کہ اب اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ نتیش کمار کے لئے بی جے پی کے دروازے بند ہو چکے ہیں۔ اب کسی بھی قیمت پر بی جے پی نتیش کمار کے ساتھ نہیں جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : Lok Sabha Elections 2024 بی جے پی کو 2024 میں اکھاڑ پھینکیں گے، لالو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.