ETV Bharat / state

Bihar Train Accident نارتھ ایسٹ ایکسپریس حادثے میں اب تک پانچ ہلاکتیں، چار کی تصدیق

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2023, 8:44 AM IST

بہار کے بکسر میں ایک بڑا ٹرین حادثہ ہوا ہے۔ یہاں ںنارتھ ایسٹ فاسٹ ایکسپریس کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ جس میں تین بوگیاں الٹنے سے لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق ہو گئی ہے۔ ٹرین گارڈ نے بتایا کہ حادثے کے وقت ٹرین 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔Train Accident In Buxar

Train Accident In Buxar
Train Accident In Buxar

بکسر: بہار کے بکسر میں رگھوناتھ پور اسٹیشن کے قریب نارتھ ایسٹ ایکسپریس کا المناک حادثہ اڈیشہ کے حادثے سے بھی زیادہ خوفناک ہے۔ ٹرین کی تمام بوگیاں پٹری سے اتر گئیں جس میں دو بوگیاں مکمل طور پر الٹ گئیں۔ حادثے میں 5 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جن میں سے 4 کی تصدیق ہو چکی ہے۔ اس میں ایک خاتون اور اس کی ایک آٹھ سالہ بچی شامل ہے، جب کہ دو الگ الگ نوجوان جاں بحق ہوئے ہیں۔ ٹرین کے گارڈ نے بتایا کہ جس وقت یہ حادثہ ہوا اس وقت ٹرین کی رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ تھی۔ ٹرین گارڈ وجے کمار نے بتایا کہ ،"میں اپنی سیٹ پر بیٹھا ہوا تھا کہ اچانک ایک زوردار جھٹکا لگا اور میں نیچے گر گیا۔ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ کیا ہوا ہے۔ ٹرین کی رفتار 100 کلومیٹر ہو چکی ہو گی۔ جب میں کھڑا ہوا، تب تک ٹرین آ چکی تھی۔ حادثہ کیسے ہوا اس کا جواب صرف ڈرائیور ہی دے سکتا ہے۔"

تین مرنے والوں کی شناخت:

مرنے والوں کی شناخت اوشا بھنڈاری اور ان کی آٹھ سالہ بیٹی امرتا کماری کے طور پر ہوئی ہے، جو آسام کے تینسوکھیا ضلع کے سادیان گاؤں کے رہنے والے ہیں۔ ماں، بیٹی، شوہر اور ایک اور لڑکی دہلی سے آسام جا رہے تھے۔ تیسرے مہلوک کی شناخت بہار کے کشن گنج کے سپتیہ وشنو پور کے 27 سالہ زید کے طور پر کی گئی ہے، وہ دہلی سے کشن گنج جا رہا تھا۔ چوتھے مہلوک کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ ہلاک ہونے والوں کے علاوہ 50 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ ان سبھی کا علاج بکسر، بھوجپور اور پٹنہ ایمس میں کیا جا رہا ہے۔

عینی شاہدین کے مطابق :

ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین اور عینی شاہدین نے حادثے کو ہولناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ بوگی کے تمام مسافر سو چکے تھے، کچھ سونے کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک ٹرین نے جھٹکا دینا شروع کر دیا۔ سب اپنی اپنی برتھوں سے گرنے لگے۔ ٹرین تقریباً 10 سے 15 منٹ تک مسافروں کو پوری طرح ہلاتی رہی۔ جب تک کوئی کچھ سمجھ پاتا، ٹرین کی 21 بوگیاں پٹری سے اتر چکی تھیں۔ دو بوگیاں پٹری سے اتر کر مکمل طور پر الٹ گئیں۔

وہ منظر دل دہلا دینے والا تھا:

ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں کے لیے یہ منظر کافی خوفناک تھا۔ ریلوے ٹریک اکھڑ گیا، کچھ مسافر بستر کے نیچے، کچھ کھڑکی کے نیچے، کچھ بیت الخلا میں پھنس گئے۔ حادثہ اتنا خقوفناک تھا کہ آواز ایک کلومیٹر دور رہنے والے لوگوں کو سنائی دی۔ سینکڑوں دیہاتیوں نے موقع پر پہنچ کر بچاؤ کا کام شروع کر دیا۔ ایک مسافر عبدالملک نے کہا کہ "جیسے ہی ٹرین پٹری سے اتری، ہم اپنی برتھ سے نیچے گر گئے… دوسرے مسافروں کا سامان بھی مجھ پر گرا۔ شیشہ توڑ کر ہم باہر نکلے۔ چاروں طرف چیخ و پکار تھی۔"-

یہ بھی پڑھیں:ریل حادثے کی جانچ میں جو بھی قصوروار پایا گیا تو اسے بخشا نہیں جائے گا، مودی

تیجسوی یادو نے حادثہ کو المناک قرار دیا:

بہار کے نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو نے حادثے کے حوالے سے کہا ہے کہ بہار حکومت نے جائے حادثہ پر بکسر کے ڈی ایم اور آس پاس کی انتظامی مشینری کو تعینات کر دیا ہے۔ ہم لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس لے رہے ہیں۔ حادثہ افسوسناک ہے۔ زخمیوں کو قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کے لوگ ریلوے سے رابطہ برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

  • #WATCH | On North East Superfast train derailment, Bihar Deputy CM Tejashwi Yadav says, "The train which was going from Delhi to Kamakhya met with an accident near Buxar. I have spoken to the officials, DM and medical officers. Alert has been issued and security forces, NDRF, and… pic.twitter.com/GHrMew1bJD

    — ANI (@ANI) October 11, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data=" ">
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.