ETV Bharat / state

Eid Prayers in Gaya گیا میں چار سو افسران کی نگرانی میں پڑھی جائے گی عید کی نماز

author img

By

Published : Apr 21, 2023, 7:39 PM IST

ضلع گیا میں پرامن ماحول میں الوداع جمعہ کی نماز ادا کرلی گئی ہے۔ الوداع جمعہ کی آخری نماز ضلع کے رام ساگر تالاب خانقاہ میں ڈھائی بجے ادا کی گئی۔ ڈی ایم نے کہا پُرسکون ماحول میں نماز ادا کی گئی۔ وہیں عید کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پختہ حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔

گیا میں چار سو افسران کی نگرانی میں پڑھی جائے گی عید کی نماز
گیا میں چار سو افسران کی نگرانی میں پڑھی جائے گی عید کی نماز

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں عید کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے پختہ حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں۔ دراصل رام نومی کے موقع پر رمضان میں پرتشدد واقعات پیش آئے تھے، اس وجہ سے احتیات برتا جا رہا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے عید کے پیش نظر مکمل کی گئی ہیں۔ اس سے قبل آج الوداع جمعہ کے دوران بھی پختہ انتظامات کیے گئے تھے۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایاکہ جن جگہوں پر رام نومی یا اس کے بعد تشدد کے واقعے ہوئے تھے، وہاں پر پولیس کی تعیناتی کی گئی تھی تاکہ پُرامن ماحول میں الوداع جمعہ کو اختتام کیا جاسکے۔ چاکند کے ڈبو نگر گاؤں سمیت گردونواح کے گاوٴں میں پولیس کی گشت رہی۔

بتا دیں کہ گزشتہ دنوں گیا میں سب سے زیادہ تشدد اسی جگہ پر ہوا تھا۔ وہیں کل عید کی بھی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ حساس مقامات پر آج فلیگ مارچ بھی کیا جائے گا۔ افواہ پھیلانے والوں پر پولیس کی کڑی نگاہ ہے۔ ڈی ایم تیاگ راجن نے بتایاکہ ضلع میں سبھی جگہوں سے پرامن ماحول میں الوداع کے اختتام کی اطلاع ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عید کے موقع پر ضلع کو کئی زون میں تقسیم کیا گیا ہے۔ چار سو کے قریب سول انتظامیہ کے افسران وپولیس افسران کے علاوہ مجسٹریٹس کی تعیناتی ہوئی ہے۔ جہاں پر پہلے سے کھلے میں یعنی عید گاہوں میں نماز پڑھی جاتی ہے۔ وہاں پر پولیس کی نگرانی سخت ہوگی۔ کسی طرح کی لاپرواہی برداشت نہیں ہوگی۔ اس کی ہدایت افسران کو دے دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Jamat ul-wida Namaz in Gaya گیا میں عقیدت اور احترام کے ساتھ جمعۃ الوداع کی نماز ادا کی گئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.