ETV Bharat / state

CM Nitish Kumar وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں گنگا جل اسکیم کا افتتاح

author img

By

Published : Nov 29, 2022, 2:23 PM IST

بودھ گیا کنونشن سنٹر ہال میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گنگا جل اسکیم کے افتتاحی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے ترقیاتی کاموں کو آگے بڑھانے کی ذمہ داری ہماری ہے لیکن اس قومی یکجہتی اور بھائی چارے کو مضبوط بنانے کی ذمہ داری عام لوگوں پر ہے۔ CM Nitish Kumar

وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں گنگا جل اسکیم کا افتتاح
وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں گنگا جل اسکیم کا افتتاح

گیا: بہار کے ضلع گیا کے بودھ گیا میں وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے گنگا جل اسکیم کے تحت ہر گھر گنگا کا پانی مہم کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے عوام سے بھائی چارے کو مزید مضبوط بنانے کی اپیل کی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نیتش کمار نے پوری تقریر کے دوران عوام الناس سے ایک دوسرے کے ساتھ پیار ومحبت کے ساتھ رہنے کی اپیل کی۔ ساتھ ہی اپوزیشن جماعتوں پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے اپنی حکومت کی کامیابیاں بھی گنوائیں۔ Bihar CM Nitish Kumar Inaugurates Har Ghar Ganga Jal Scheme In Bodh Gaya

وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں گنگا جل اسکیم کا افتتاح

انہوں نے کہا کہ ہم بودھ گیا اور گیا کی ترقی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ تاکہ بودھ گیا کی مقدس سرزمین پر روزگار کے تمام مواقع پیدا ہوں ۔ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو روزگار حاصل کرنے کا موقع ملے۔ گنگا کا پانی موکاما سے راجگیر، تیتر اور پھر گیا لایا گیا ہے۔ اس اسکیم پر 4 ہزار کروڑ سے زیادہ خرچ ہوئے ہیں۔ 5 سال کے لیے اس کی دیکھ بھال کی ذمہ داری میگا میسرز کمپنی کو دی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں گنگا جل اسکیم کا افتتاح
وزیراعلیٰ نیتش کمار کے ہاتھوں گنگا جل اسکیم کا افتتاح

وزیراعلی نتیش کمار نے بودھ گیا میں سنہ 2013میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کا بھی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ یہاں سیکورٹی کے پختہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ آج یہاں تمام مذاہب کے لوگ پر امن ماحول میں رہتے ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:Ganga Water Supply Project Inauguration نتیش کمار نے گنگا کے پانی کی سپلائی کا آغاز کیا

اس سے پہلے نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو نے وزیر اعلیٰ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملے باز کی حکومت نہیں ہے۔ دہلی میں بیٹھے کچھ لوگ جملے بنانے میں مصروف ہیں۔ ہم یہاں ترقی کے ساتھ نوکری دے رہے ہیں جوخالی آسامیاں تھیں اسے پر کرنے کے ساتھ نوکری کے نئے مواقع بھی پیدا کررہے ہیں۔ Bihar CM Nitish Kumar Inaugurates Har Ghar Ganga Jal Scheme In Bodh Gaya

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.