ETV Bharat / state

Ganga Water Supply Project Inauguration نتیش کمار نے گنگا کے پانی کی سپلائی کا آغاز کیا

author img

By

Published : Nov 28, 2022, 2:49 PM IST

گیا ضلع کی سر زمین پر 'گنگا جل' کی سپلائی آج وزیراعلیٰ نتیش کمار نے ریمورٹ کنٹرول کا بٹن دبا کر آغاز کر دیا ہے۔ Nitish Kumar Inaugurates Ganga Water Supply Project

Ganga Water Supply Project Inauguration
گنگا واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح

گیا: ریاست بہار کے ضلع گیا میں آج گنگا جل شے اسکیم Gangajal She Scheme کے تحت ہر گھر تک گنگا کا پانی پہچنے لگا ہے۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار نے مانپور کے آبگلہ نزد قبرستان کے پاس نوتعمیر شدہ گنگا ریزرو اور فلٹر سینٹر پر پہنچ کر بٹن دباکر سپلائی کا آغاز کردیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار 12 بجے آبگلہ پہنچے تھے۔

گنگا واٹر سپلائی پروجیکٹ کا افتتاح

نتیش کمار کی جانب سے ریموٹ کا بٹن دباتے ہی 12 ٹینک میں پانی پہنچا۔ جہاں سے شہر کے مختلف علاقوں میں واقع مکانات میں پانی پہنچے گا۔ حالانکہ پہلے مرحلے میں پچاس ہزار کے قریب ہی مکانات میں گنگا کے پانی کی سپلائی ہوگی جبکہ بودھ گیا میں چھ ہزار مکانات کو کور کیا گیا ہے۔ اسکیم کے تحت سلسلہ وار طریقے سے ہر گھر تک پانی پہنچایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ نتیش کمار یہاں آبگلہ سے شہر کے سیتاکنڈ اور اس کے بعد رام ساگر جائیں گے۔ رام ساگر میں واقع ایک مکان میں گنگا کاپانی پی کر اس کا افتتاح کریں اس کے بعد وہ قریب بودھ گیا پہنچیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.