ETV Bharat / state

Nitish Kumar Hosts Iftar Party: نتیش کمار کی دعوت افطار، تیجسوی سمیت متعدد رہنماؤں کی شرکت

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 10:46 AM IST

وزیر اعلی نتیش کمار نے اپنی افطار پارٹی میں خود کھڑے ہوکر تمام روزے داروں کا استقبال کررہے تھے۔ افطار سے قبل کانفرنس ہال میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا جس میں نائب وزیراعلیٰ تیجسوی یادو سمیت متعدد لیڈران نے شرکت کی اور بہار کی خوش حالی اور ترقی کی دعا مانگی۔ Bihar Chief Minister Nitish Kumar organised an Iftar party

:وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے دعوت افطار
:وزیراعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے دعوت افطار

پٹنہ: بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی جانب سے آج ایک انے مارگ پر واقع سی ایم ہاؤس میں روزہ داروں کے لیے افطار پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں شہر کے روزہ داروں کے علاوہ دانشور و معزز لوگوں نے شرکت کی۔ تمام روزے داروں کا استقبال وزیر اعلیٰ خود کھڑے ہو کر رہے تھے۔ افطار سے قبل کانفرنس ہال میں دعائیہ مجلس کا اہتمام کیا گیا، جس میں نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو، جدیو کے قومی صدر للن سنگھ، اقلیتی وزیر زماں خان، اسرائیل منصوری، شاہنواز عالم، سنجے جھا، شکیل احمد خان، چیف سکریٹری عامر سبحانی سمیت تمام وزراء، ایم پی، ایم ایل اے اور عظیم اتحاد کے دیگر لیڈران شریک ہو کر بہار کی خوش حالی اور ترقی کی دعا مانگی۔

افطار سے قبل دعائیہ مجلس سے خطاب کرتے ہوئے خانقاہ منعمیہ کے سجادہ نشیں مولانا شمیم احمد منعمی نے کہا کہ رمضان المبارک میں افطار ایک خاص عبادت ہے۔ اس وقت روزے داروں کی دعا قبول ہوتی ہے۔ یہ مہینہ نیکی کا مہینہ ہے۔ اللہ تعالیٰ نیکی کرنے والوں کے لئے اپنا خزانہ کھول دیتا ہے۔ یہ مہینہ تمام مہینوں کا سردار ہے۔ اس میں ایک نیکی کا ثواب ستر نیکی کے برابر ملتا ہے تو بھلا کون ایسی نیکی کو کمانا نہیں چاہے گا۔ اس مہینے میں افطار کرنے کرانے کی بھی کئی فضیلتیں بیان کی گئی ہیں، حدیثوں میں آیا ہے کہ کوئی بھی روزہ دار کو ایک کھجور یا ایک گلاس لسی سے افطار کرائے تو اسے بے پناہ ثواب حاصل ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں:Ramdhan 2023 رمضان المبارک کے تقدس کا احترام کریں، مولانا ابوالکلام قاسمی شمسی

مولانا شمیم منعمی نے کہا کہ بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار عرصہ دراز سے روزہ داروں کے لیے نیک جذبہ کے ساتھ دعوت افطار کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ اس موقعے پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے کہا کہ روزہ داروں کو افطار کرانا بہت ثواب کا کام ہے۔ اس موقعے پر ہم شروع سے مسلم بھائیوں کے لئے افطار کا اہتمام کرتے رہے ہیں۔ تمام لوگ مل کر بہار کی سکھ شانتی اور ترقی کی دعا کرتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.