ETV Bharat / state

بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے دفتر بند

author img

By

Published : Jul 17, 2020, 10:46 PM IST

کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کے پیش نظر ریاست بہار کی تمام سیاسی پارٹیوں کے دفتر میں تالا لگا دیا گیا ہے۔

بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے دفتر بند
بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے دفتر بند

واضح رہے کہ گزشتہ روز بی جے پی کے 75 رہنما کورونا متاثر پائے گئے تھے۔

بہار میں کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے مکمل لاک ڈاؤن نافذ کیا گیا ہے۔جس کا اثر سیاسی پارٹیوں کے دفتر پر دیکھا جا رہا ہے۔

بی جے پی سمیت تمام سیاسی پارٹیوں کے دفتر بند

بی جے پی کے ریاستی صدر سنجے جیسوال اور ان کی اہلیہ کورونا متاثر پائی گئیں۔ اس کے بعد ریاستی بی جے پی دفتر کو پوری طرح بند کر دیا گیا ہے۔ آج بی جے پی کے رکن پارلیمان رام کرپال یادو اور ان کی اہلیہ کرونا مثبت پائے گئے۔ وہیں بی جے پی میں خوف کا ماحول ہے۔

ان سب کے درمیان جے ڈی یو اور بی جے پی کے ذریعہ انتخابات کی تیاریاں جاری ہے جے ڈی یو کے رہنما مسلسل ورچوئل ریلی کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.