ETV Bharat / state

Bank Strike In Gaya: گیا میں بینکنگ قوانین ترمیمی بل کے خلاف بینک ملازمین کی ہڑتال

author img

By

Published : Dec 16, 2021, 7:47 PM IST

گیا میں آج بینکنگ قوانین ترمیمی بل Banking Laws Amendment Bill کے خلاف یونائیٹڈ فارم کے بینر تلے پہلے روز کی ہڑتال Bank Strike In Gaya کامیاب رہی۔ سرکاری بینکوں کی یونین نے پرائیویٹ بینک Private Bank کے بھی کام کاج کو متاثر کیا، حالانکہ کچھ مقامات پر اے ٹی ایم مشینیں کام کر رہی تھیں۔

Bank Strike In Gaya: گیا میں بینکنگ ترمیمی بل کے خلاف بینک کا ہڑتال
Bank Strike In Gaya: گیا میں بینکنگ ترمیمی بل کے خلاف بینک کا ہڑتال

ریاست بہار کے ضلع گیا میں بینکنگ ریگولیشنز ترمیمی بل Banking Regulation Amendment Bill کے خلاف مختلف یونین کی طرف سے مظاہرے ہو رہے ہیں۔ بینک آف انڈیا Bank of India کے صدر برانچ کے باہر سینکڑوں ملازمین دھرنے پر بیٹھ کر حکومت کے خلاف احتجاج Protest Against Government کر رہے ہیں۔

Bank Strike In Gaya: گیا میں بینکنگ قوانین ترمیمی بل کے خلاف بینک ملازمین کا ہڑتال

بینک ملازمین Bank Employees کا کہنا ہے کہ آج ملک کے جو حالات ہیں، وہ کسی سے چھپے نہیں ہیں۔ اگر بینکنگ ترمیمی بل پاس ہو جاتا ہے تو اس کی وجہ سے عام لوگ خاص کر متوسط طبقے یا اس سے نیچے طبقے کے لوگ بینکوں کے آپریشن سے دور ہوجائیں گے اور یہ ملک کو خسارے کا سامنا کرنا پڑےگا۔

وہیں گیا میں بینک ملازمین Bank Employees کے احتجاج کی وجہ سے عوام کو پرسشانیوں کا سامنا کرنا پڑا۔ تاہم بینک اسٹاف کسٹمر کو سنجیدگی سے سمجھانے کی کوشش بھی کرتے نظر آئے۔

گیا کے ٹکاری سے اپنے پینشن کے کھاتے کو چالو کرانے پہنچی ایک خاتون نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ بینکوں کا آج ہڑتال Bank Strike In Gaya ہے۔ پریشانی تو ہوئی ہے لیکن مسائل سننے کے بعد احساس ہوا کہ ہر دن پریشانی نہیں ہو اسی لیے دھرنا دیا گیا ہے۔

ایس بی آئی کے ہیڈ برانچ کے باہر بیٹھے ملازمین نے کہا کہ سرکاری اثاثے کو موجودہ حکومت بچنے کے لیے ہر روز نئی اسکیم بنا رہی ہے۔ بینکوں، ریلوے، ایئرپورٹ اور آئین پر حملے کی وجہ سے بھارت کا مستقبل خطرے میں آچکا ہے تاہم اسے بچانے کی ذمہ داری سب کی ہے۔ مثال کے طور پر اگر بینکوں کو نجی اداروں Bank Privatisation کے ہاتھوں میں سونپ دیا گیا تو وہ اپنی مرضی سے کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج جس طرح سے نجی بینکوں Private Banks میں لازمی ہے کہ 10 ہزار سے کم میں بینک کھاتے نہیں کھلیں گے اور دس ہزار سے کم پیسے اکاؤنٹ میں ہوئے تو چارجز کاٹ لیے جاتے ہیں، تو ایسی صورت میں نہ صرف نوکری جائے گی بلکہ عام لوگ بینکوں سے دور بھی ہوں گے۔

دو روزہ بینک بند ہونے کی وجہ تجارت پر کتنا اثر ہوگا، اس سوال کا جواب دیتے ہوئے یونین کے سکریٹری نے کہا کہ بہار میں پنچایت انتخابات ہو رہے ہیں اور سبھی بینکوں کے اسٹاف کو انتخابی کاموں میں لگایا گیا ہے۔ اس سے بھی بینکوں کے آپریشن پر اثر پڑا ہے۔ اس پر حکومت جواب کیوں نہیں دیتی ہے؟۔

یہ بھی پڑھیں: Bank Employees Protest: نجکاری کے خلاف بینک ملازمین کا احتجاج

واضح رہے کہ ضلع گیا میں سو سے زائد بینک Bank Strike In Gaya ہیں، جو آج پوری طرح سے بند رہے۔ ساتھ ہی سرکاری بینکوں کے سی ایس پی پر بھی تالا لٹکا ہوا ہے حالانکہ شہر میں واقع کچھ نجی بینک Private Banks آدھا شٹر گرا کر کام میں مصروف ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.