ETV Bharat / state

Ram Naumi Festival ہندو راشٹر کے نام پر بجرنگ دل کے کارکنان بہار کی فضا خراب کرنا چاہتے ہیں، نظر عالم کاالزام

author img

By

Published : Mar 28, 2023, 6:05 PM IST

Updated : Mar 28, 2023, 8:06 PM IST

نظر عالم
نظر عالم

شہر دربھنگہ گنگا جمنی تہذیب کی علامت رہی ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے اس پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کی نظر ہے، اسی کا ایک حصہ حالیہ دنوں پیش آئے ہندو راشٹر کا جھنڈا ہے جسے جان بوجھ کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسے لوگوں سے پولس محکمہ کو سختی سے پیش آنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار نظر عالم نے کیا۔

نظر عالم

پٹنہ : بہار ان دنوں پھر سے سرخیوں میں ہے، پٹنہ سے دو سو کیلو میٹر فاصلے پر واقع ضلع دربھنگہ میں بجرنگ دل کے کارکنان نے رام نومی تہوار کے موقع سے پورے شہر میں جگہ جگہہندو راشٹر کے جھنڈے لگائے۔ اس سے قبل رام نومی کا جھنڈا لگایا جاتا تھا مگر اس بار دربھنگہ کا ماحول خراب کی نیت سے اور ایک خاص طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے ہندو راشٹر کا جھنڈا لگایا جس پر دربھنگہ کے ایم آئی ایم لیڈر و آل انڈیا مسلم بیداری کارواں کے قومی صدر نظر عالم نے ضلع انتظامیہ کو مذکورہ واقعہ کی شکایت کی۔

شکایت کے بعد ضلع انتظامیہ حرکت میں آئی اور کچھ جگہوں پر لگے ہوئے جھنڈا کو وہاں ہٹائی، اس دوران جھنڈا لگانے والے بجرنگ دل کے ایک کارکن کی گرفتاری بھی عمل میں آئی مگر اسے وہاں کے مقامی ایم ایل اے سنجے سراؤگی تھانہ سے چھڑا کر لے گئے۔ اس کے بعد سے بجرنگ دل کے کارکنان کی جانب سے نظر عالم کو ویڈیو کے ذریعہ دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں۔

ادھر نظر عالم نے پٹنہ میں ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دربھنگہ پر آر ایس ایس کی بری نظر ہے، شہر دربھنگہ گنگا جمنی تہذیب کی علامت رہی ہے مگر گزشتہ کئی سالوں سے اس پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کی نظر ہے، اسی کا ایک حصہ حالیہ دنوں پیش آئے ہندو راشٹر کا جھنڈا ہے جسے جان بوجھ کر ماحول خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ایسے لوگوں سے پولس محکمہ کو سختی سے پیش آنا چاہیے۔ نظر عالم نے کہا کہ ان سب میں وہاں کے رکن اسمبلی سنجے سراؤگی کا کردار بھی مشکوک ہے، آئین کے عہدہ پر رہتے ہوئے انہوں نے ایک ملزم کو تھانہ سے چھڑا کر لے گئے، میں ریاستی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ فوری طور پر سنجے سراؤگی کی رکنیت ختم کرے.

نظر عالم نے کہا کہ دربھنگہ کے پرامن ماحول کو منصوبہ بند طریقے سے نشانہ بنایا جا رہا ہے، اگر اس پر بہار کی پولس نے مداخلت نہیں کی تو آنے والے دنوں میں بجرنگ دل کے کارکنان بہار کے خوشگوار فضا کو خراب کرنے کی ہرممکن کوشش کریں گے۔ نظر عالم نے کہا کہ مجھے اپنی جان کا خوف نہیں ہے، ہمارے شہر یا ہمارے ریاست میں کچھ بھی غلط ہوگا تو میں اس کے خلاف آواز اٹھاؤں گا اور یہ میرا حق ہے، خوف صرف اللہ کا رکھنا چاہیے، انسان کا نہیں۔

مزید پڑھیں:Nazar Alam on Majlis: سیمانچل کے بعد ہماری نظر متھلانچل پر، مسلمانوں کیلئے مجلس بہتر متبادل، نظر عالم

Last Updated :Mar 28, 2023, 8:06 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.