ETV Bharat / state

اے آئی ایم آئی ایم، بی جے پی کی بی ٹیم: فیصل

author img

By

Published : Sep 12, 2020, 2:00 PM IST

faisal ali
faisal ali

فیصل علی نے کہا کہ جب بھی مسٹر اویسی نے اپنا منہ کھولا ہے، بی جے پی کو براہ راست فائدہ ہوا ہے۔ ملک کا مسلمان اسد الدین اویسی کے پیچھے چھپے ہوئے آر ایس ایس کے چہرے کو پہچانتا ہے۔

راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے رہنما سید فیصل علی نے اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) کو بی جے پی کی ’بی‘ ٹیم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہار کے مسلمان فرقہ وارانہ طاقتوں کو مستحکم کرنے کے لئے پردے کے پیچھے کام کرنے والوں کو اچھی طرح پہچانتے ہیں اور وقت آنے پر ان لوگوں کو اس کا مناسب جواب دیں گے۔

فیصل علی نے ہفتہ کے روز یہاں ’یواین آئی‘ کو بتایا 'مسلمان اپنی قطار میں کھڑے غداروں کو صحیح طور پر پہچانتے ہیں اور خاموشی کے ساتھ جواب دینا بھی جانتے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'مسٹر اویسی نے اس بار بہار اسمبلی کی 50 نشستوں پر اپنے امیدوار کھڑا کرنے کا فیصلہ کیا ہے اوریہ سبھی امیدواران علاقوں میں اتارے جائیں گے جہاں آر جے ڈی امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے۔ اس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ کس پارٹی کی مدد کرنا چاہتے ہیں'۔

شیوہر لوک سبھا حلقہ کے سابق امیدوار فیصل علی نے کہا '2015 کے اسمبلی انتخابات میں اے آئی ایم آئی ایم نے مسلم اکثریتی علاقوں میں اپنے چھ امیدوار کھڑے کئے تھے لیکن پانچ کی ضمانت ضبط ہوگئی تھی۔ اس وقت بھی مسلمانوں نے اپنے معاشرے کے میرجعفر کی صحیح شناخت کر کے اپنے ووٹ کا استعمال کیا تھا'۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس بار بھی مسلم معاشرے کے لوگ فرقہ وارانہ قوتوں کو کمزور کرنے کے لئے کسی کے گمراہ کرنے اور ورغلانے میں نہں آنے والے ہیں۔

انہوں نے کہا 'تاریخ گواہ ہے کہ آر جے ڈی واحد ایسی پارٹی ہے جس نے کبھی بھی فرقہ وارانہ قوتوں سے ہاتھ نہیں ملایا اور ہمیشہ دبے کچلے اور سماج کے محروم لوگوں کے حقوق کے تحفظ میں قائدانہ کردار ادا کیا ہے۔ پارٹی کے سربراہ لالو یادو نے ہمیشہ سماج کے آخر میں کھڑے لوگوں کی آواز بننے کا کام کیا ہے اور فرقہ واریت کے خلاف بھرپور جدوجہد کی ہے اور بھائی چارے اور باہمی ہم آہنگی کو قائم کیا اور فروغ دیا ہے'۔

فیصل علی نے کہا 'بی جے پی اپنے مخالفین کے خلاف بڑے امیدوار کھڑے کرتی ہے لیکن آج تک مسٹر اویسی کے خلاف کوئی مضبوط امیدوارکھڑا نہیں کیا۔ بی جے پی بخوبی واقف ہے کہ مسٹر اویسی کی جیت ہی بی جے پی کی بہت سی سیٹیں جیتنے میں معاون ثابت ہوتی ہیں'۔

انہوں نے کہا 'جب بھی مسٹر اویسی نے اپنا منہ کھولا ہے، بی جے پی کو براہ راست فائدہ ہوا ہے۔ ملک کا مسلمان اسد الدین اویسی کے پیچھے چھپے ہوئے آر ایس ایس کے چہرے کو پہچانتا ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
جے ای ای امتحان کا رزلٹ جاری، تفصیلات یہاں دیکھیں

سینیئر صحافی فیصل علی نے ’جن ادھیکار پارٹی‘ کے سربراہ پپو یادو پر بھی کڑی تنقید کی کہ ان کی نہ تو کوئی بنیاد ہے اور نہ ہی تنظیم۔

انہوں نے کہا 'بی جے پی ووٹوں کو منتشر کر کے بہار میں اقتدار حاصل کرنا چاہتی ہے جس کے لئے چھوٹی پارٹیوں کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس سے بہار کے لوگوں خصوصاً اقلیتوں کو انتہائی چوکس رہنے کی ضرورت ہے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.