ETV Bharat / state

Bihar Assembly Speaker بی جے پی لیڈر کا اسمبلی اسپیکر پر الزام عائد کرنا پست ذہنیت کا ثبوت، شکیل احمد خان

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 7:36 AM IST

شکیل احمد خان
شکیل احمد خان

بہار کے بی جے پی رکن اسمبلی جیوش مشرا نے اسپیکر پر اپوزیشن پارٹی کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'اسپیکر کسی پارٹی کا نہیں ہوتا، بلکہ ان پر ایوان کو غیر جانبدارانہ طریقے سے چلانے کی ذمہ داری ہوتی ہے۔ مگر ابھی جو اسپیکر کے عہدے پر فائز ہیں، انہوں نے اس عہدے کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔'

شکیل احمد خان

پٹنہ: گذشتہ دنوں بہار اسمبلی میں اسپیکر اودھ بہاری چودھری کے ذریعہ بی جے پی رکن اسمبلی و سابق وزیر جیوش کمار مشرا کو مارشل کے ذریعہ ایوان سے باہر کیے جانے کا معاملہ طول پکڑتا جا رہا ہے۔ جیوش مشرا نے اسپیکر پر اپوزیشن پارٹی کے ساتھ تعصب برتنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اسپیکر کسی پارٹی کا نہیں ہوتا، بلکہ ان پر ایوان کو غیر جانبدار طریقے سے چلانے کی ذمہ داری ہوتی ہے، مگر ابھی جو اسپیکر کے عہدے پر فائز ہیں انہوں نے اس عہدے کے وقار کو ٹھیس پہنچائی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت سے سوال کرنے پر اپوزیشن کی آواز کو خاموش کرنے کی کوشش کی گئی ہے، ساتھ ہی مجھے مارشل کے ذریعہ باہر کر دیا گیا۔ اس سے اسپیکر کا کردار مشکوک نظر آتا ہے کہ وہ ایک خاص پارٹی کے لئے عہدے پر بیٹھ کر ناانصافی کر رہے ہیں۔
جیوش مشرا کے الزامات پر کانگریس کے رکن اسمبلی شکیل احمد خان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جیوش مشرا غیر معیاری سیاست کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک اعلیٰ اعلیٰ ذات کا رہنما پسماندہ سماج کی نمائندگی کرنے والے اسپیکر پر بے جا الزام لگا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیوش مشرا کو پریشانی اسپیکر کے عہدہ پر بیٹھے شخص سے ہے جنہوں نے اپنی قابلیت، جدوجہد اور عوام کی حمایت سے ایوان کے سب سے قدیم رکن ہیں۔ اسپیکر نے وہی کیا جو آئین انہیں اجازت دیتا ہے، کسی بھی مسئلے پر حکومت جواب دینے کو تیار ہے، مگر اس کے لئے اپوزیشن کو سننے کا حوصلہ بھی رکھنا پڑے گا۔ مگر ان کا مقصد جواب سننا نہیں بلکہ ایوان کی کارروائی میں رخنہ ڈالنا ہے، اسپیکر کے بار بار تنبیہ کے بعد بھی جب جیوش مشرا خاموشی اختیار نہیں کیے تب جاکر انہیں ایوان سے باہر کیا گیا ہے، قبل میں بھی ایسا ہوتا رہا ہے۔
مزید پڑھیں: Shakeel Ahmed on Bilkis Bano Case بی جے پی کے قول و فعل میں تضاد، شکیل احمد
شکیل احمد خان نے کہا کہ اپوزیشن کے پاس اس وقت کوئی مدعا نہیں ہے، لہذا وہ جان بوجھ کر اسے موضوع بنانا چاہتی ہے، جس کا بہار کی ترقی سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔شکیل احمد خان نے کہا کہ حکومت اپوزیشن کے اراکین سے یہ امید کرتی ہے کام کے تئیں اگر کہیں چوک ہو رہی ہو یا پھر حکومت کا دھیان عوامی مسائل کے حل میں کم دکھ رہی ہو تو اس جانب توجہ دلائی جائے تاکہ حکومت بھی بروقت ان کاموں کو پورا کر سکے، مگر یہاں مسائل پر اپوزیشن بات نہیں کرنا چاہتی بلکہ ان موضوعات پر ہنگامہ شروع کرتی ہے جس کا تعلق عوام کی فلاح و بہبود یا بہار کی ترقی سے ہے ہی نہیں، اس لئے جیوش مشرا کو چاہیے کہ وہ سیاسی شعور بیدار کرے اور اسپیکر پر بے جا الزام عائد کرنے سے پرہیز کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.