Aam Janata National Party Conference: 'بہار میں عام جنتا نیشنل پارٹی معاشرے سے امتیازی سلوک ختم کرے گی'

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 11:01 PM IST

بہار میں عام جنتا نیشنل پارٹی معاشرے سے امتیازی سلوک ختم کرے گی

عام جنتا نیشنل پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پرویز عالم نے کہا کہ ان کی پارٹی ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر سماج کے تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔ معاشرے کو تقسیم کرکے اقتدار پر قبضہ کرنا ان کا مقصد نہیں ہے۔ Aam Janata National Party will end discrimination in Bihar

گیا: بہار کے گیا ضلع میں عام جنتا نیشنل پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری پرویز عالم نے بدھ کے روز کہا کہ 'ان کی پارٹی ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر سماج کے تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔ معاشرے کو تقسیم کر کے اقتدار پر قبضہ کرنا ان کا مقصد نہیں ہے۔ Aam Janata National Party will end discrimination in Bihar

اس دوران انہوں 7 اگست کو بودھ گیا کے مہابودھی کلچرل سینٹر میں مگدھ ڈویژنل ورکرز کانفرنس کا انعقاد کی جانکاری دی۔ انہوں نے کہا کہ کانفرنس میں ڈویژن کے پانچوں اضلاع سے پانچ ہزار سے زائد کارکنان شرکت کریں گے۔ تمام اضلاع میں کانفرنس کی تیاریاں جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:

پرویز عالم نے بتایا کہ پارٹی کے قومی صدر ودیا پتی چندر ونشی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ ان کی قیادت میں پارٹی کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ کارکنان کو بھی تربیت دی جائے گی اور انہیں بتایا جائے گا کہ ان کی پارٹی ذات پات اور مذہب سے بالاتر ہوکر سماج کے تمام لوگوں کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے۔ واضح رہے کہ عام جنتاپارٹی نیشنل کے قومی کارگزار صدر سمیت قومی جنرل سکریٹری گیا میں کیمپ کیے ہوئے ہیں یہاں پروگرام کی تیاری زوروں پر ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.