ETV Bharat / state

Maulana Muhammad Wali Rahmani 'مولانا محمد ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت' کے موضوع پر سمینار منعقد

author img

By

Published : Mar 7, 2023, 9:02 PM IST

سمینار منعقد
سمینار منعقد

دہلی یونیورسٹی کے استاذ پروفیسر ابو بکر عباد نے نے کہا کہ ولی رحمانی چھوٹوں کو بڑا بنانے کا ہنر جانتے تھے، ملک کی سیاسی معاملات میں سیاست پر نظر رکھنے والے اور صحافی حضرات سے رابطہ کرتے اور ان سے مشورہ کرتے. آج کے علماء کرام میں بھی ایسی ہمت، جرات اور سیاسی بصیرت پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔

سمینار منعقد

پٹنہ : آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سابق جنرل سکریٹری و امارت شرعیہ کے سابق امیر شریعت مولانا محمد ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت نئی نسل کے لئے مشعل راہ ہے، ملک کے ہر قانون، منصوبے، سیاسی ماحول اور سیاسی اتھل پتھل سے اچھی طرح واقف تھے. وہ جتنے بیدار مغز مذہبی معاملات میں تھے اتنا ہی باریک نظر ملک کی سیاست پر بھی رکھتے تھے، انہوں نے سیاسی طور پر ملک کی کئی تحریکات کی قیادت بھی کی جس میں نمایاں طور پر این آر سی اور طلاق ثلاثہ تحریک شامل ہیں. انہوں نے ہمیشہ سیاست دانوں کے آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی اسی وجہ سے سیاسی حلقوں میں وہ اثر انداز ہوتے تھے. ہم آج بھی اس خلا کو بھر نہیں سکے ہیں. دعا کریں اللہ ایسی شخصیات کا بدل عطا کرے.

مذکورہ باتیں امارت شرعیہ بہار اڈیشہ و جھارکھنڈ کے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے 'مولانا ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت' کے موضوع پر منعقد سمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہیں/ نظامت کے فرائض پروفیسر صفدر امام قادری نے انجام دیے. اس موقع پر امیر شریعت و دیگر معزز مہمانوں کے ہاتھوں 'مولانا ولی رحمانی کی سیاسی بصیرت' نامی کتاب کا اجرا بھی عمل میں آیا. نائب امیر شریعت مولانا شمشاد رحمانی قاسمی نے نے کہا کہ مولانا ولی رحمانی نے ہمیشہ حق کو حق اور باطل کو باطل کہا، باطل کے خلاف ہمیشہ وہ سینہ سپر رہے. ہمیں بھی اپنی زندگی میں ان جیسی صفات پیدا کرنی چاہیے.


دہلی یونیورسٹی کے استاذ پروفیسر ابو بکر عباد نے نے کہا کہ ولی رحمانی چھوٹوں کو بڑا بنانے کا ہنر جانتے تھے، ملک کی سیاسی معاملات میں سیاست پر نظر رکھنے والے اور صحافی حضرات سے رابطہ کرتے اور ان سے مشورہ کرتے. آج کے علماء کرام میں بھی ایسی ہمت، جرات اور سیاسی بصیرت پیدا کرنے کی ضرورت ہے. مشہور اسلامی اسکالر تقی الدین فردوسی نے کہا کہ مولانا بیک وقت کئی خوبیوں کے مالک تھے، زندگی وفا کرتی تو ابھی امت جن مسائل سے دوچار ہے ایسے موقع پر ان کے تجربات اور قائدانہ صلاحیت سے امت فیضیاب ہوتی. اس موقع پر ملک کے کونہ کونہ سے آئے اہل قلم نے پچاس سے زائد مقالات پیش کئے. آخیر میں پروگرام آرگنائزر ایڈوکیٹ ذاکر بلیغ نے آئے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں:Hijab Row: حجاب تنازعہ پر بہار کے امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی سے خصوصی گفتگو

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.