ETV Bharat / state

Unidentified Body Recovered in Sopore: سوپور میں عدم شناخت لاش برآمد

author img

By

Published : Oct 4, 2022, 5:31 PM IST

شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں بازیاب ہوئی ایک عدم شناخت لاش کو پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ Unidentified Body Recovered From Jhelum in Sopore

سوپور میں عدم شناخت لاش برآمد
سوپور میں عدم شناخت لاش برآمد

بارہمولہ: ضلع بارہمولہ کے شیر باغ سوپور میں ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مقامی باشندوں نے شیر باغ، سوپور علاقے میں دریائے جہلم میں لاش دیکھنے کے بعد فوری طور پولیس کو خبردار کیا۔ مقامی رضاکاروں اور پولیس کی مدد سے لاش کو دریا سے بازیاب کرکے پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔Body Recovered From Jhelum in Baramulla

سوپور میں عدم شناخت لاش برآمد

پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ لاش ایک خاتون کی ہے، تاہم انہوں نے میت کی شناخت اور قانونی و طبی لوازمات کے لیے اپنی تحویل میں لے لیا۔ سوپور پولیس نے مقدمہ درج کرکے اس ضمن میں تفتیش شروع کر دی ہے۔

مزید پڑھیں: Dead Body found in Anantnag: اننت ناگ میں ایک شخص کی لاش برآمد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.