ETV Bharat / state

Road Accident In kashmir کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 3, 2023, 8:55 PM IST

two-killed-in-road-accident-in-kashmir
کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

بارہمولہ کے شیری علاقہ میں ایک 32 سالہ خاتون موٹرسائیکل پر توازن کھونے سے گر کر لقمہ اجل بن گئی۔ وہیں اس دوران ان کا شوہر اس حادثہ میں شدید زخمی ہوا ہے۔ دسری جانب گاندربل میں ایک معمر شخص لوڈ کیریئر کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا ہے۔

کشمیر میں دو الگ الگ سڑک حادثات میں خاتون سمیت دو افراد ہلاک

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے شیری علاقے میں ایک سڑک حادثہ میں ایک 32 سالہ خاتون ہلاک ہوگئی ہے۔ متوی کی شناخت زائدہ بیگم زوجہ محمد عباس خان ساکن بونیار ٹاٹا ملا کے بطور ہوئی ہے۔


تفصیلات کے مطابق مذکورہ خاتون موٹر سائیکل پر اپنے شوہر کے ساتھ سوار تھی اور جب یہ لوگ شیری بارہمولہ بازار پہنچے،تو اس دوران ان کے شوہر نے موٹر سائیکل پر کنٹرول کھو دیا، جس کی وجہ سے خاتون نے بھی توازن کھو دیا اور وہ موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہوگی۔


اگرچہ آس پاس لوگوں نے خاتون کو خون میں لت پت کی حالت میں جی ایم سی بارہمولہ ہسپتال پہنچایا تاہم ڈاکٹروں نے اسے وہاں مردہ قرار دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ خاتوں تین بچوں کی ماں تھی۔ متوفی کی شناخت زائدہ بیگم زوجہ محمد عباس خان ساکن ٹاٹا ملا تحصیل بونیار کے بطور ہوئی ہے۔

اس سڑک حادثہ کے دوران ان کا شوہر بھی شدید زخمی ہوا اور انہیں بھی جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیر علاج ہے۔پولیس نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

دوسری جانب ایک معمر شخص گاندربل میں ایک سڑک حادثہ میں ہلاک ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکوہ شخص ووسن علاقہ میں بس میں سوار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ اس دوران وہاں ایک تیز رفتار لوڈ کیریئر نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔

اگرچہ شدید زخمی شخص کو فوراً پی ایچ سی ووسن منتقل کیا گیا، تاہم اس سے ڈاکٹروں نے ابتدائی مرہم پٹی کے بعد مزید علاج کے لیے سکمز صورہ ریفر کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔متوفی کی شناخت 80 سالہ محمد یوسف شیخ ساکنہ وودن گاندربل کے طور پر ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں: کرناہ کپواڑہ میں سڑک حادثہ، چار مسافر جاں بحق، دس دیگر زخمی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.