ETV Bharat / state

بارہمولہ: منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد گرفتار

author img

By

Published : Jul 12, 2021, 7:29 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں شیری اور بہرام پورہ علاقوں سے جموں و کشمیر پولیس نے منشیات فروشی کے الزام میں دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں دو الگ الگ مقامات سے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے منشیات بر آمد کی ہے۔

پولیس بیان کے مطابق شیری بارہمولہ میں قومی شاہراہ پر ناکے کے دوران ایک شخص کی تحویل سے 6 گرام براؤن شوگر برآمد کرکے منشیات فروش کو حراست میں لے لیا گیا۔

پولیس نے گرفتار کیے گئے شخص کی شناخت ارشد احمد منگل ولد محمد مختار ساکنہ سلمان آباد کے طور پر کی ہے۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

وہیں بارہمولہ پولیس نے بہرام پورہ میں ایک اور منشیات فروش ظہور احمد لون کی تحویل سے منشیات برآمد کرکے اسے حراست میں لے لیا۔

پولیس نے دونوں منشیات فروشوں کے خلاف مقدمہ دائر کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔

جموں و کشمیر پولیس کی کارروائی کی مقامی لوگوں نے سراہنا کی ہے، وہیں پولیس نے بھی عوام سے منشیات کا قلع قمع کرنے میں عوام سے تعاون کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.