ETV Bharat / state

Seminar on Social Evils : جرائم، منشیات کے بڑھتے رجحان پر بیداری پروگرام

author img

By

Published : Apr 8, 2023, 6:00 PM IST

معاشرے میں جرائم کے بڑھتے گراف کے بیچ علماء، خطباء اور ائمہ مساجد کے کردار کی اہمیت و افادیت کے بارے میں بیداری کی غرض سے بارہمولہ میں ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ Increase in Crime rate and Drug Menace in Kashmir

جرائم، منشیات کے بڑھتے رجحان پر بیداری پروگرام
جرائم، منشیات کے بڑھتے رجحان پر بیداری پروگرام

جرائم، منشیات کے بڑھتے رجحان پر بیداری پروگرام

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : معاشرے میں منشیات کے بڑھتے رجحان اور جرائم میں ہو رہے بے تحاشا اضافہ کو مد نظر رکھتے ہوئے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں ’’لیٹس ریچ‘‘ نامی ایک غیر سرکاری تنظیم نے فوج کے اشتراک سے ایک خصوصی تربیتی/آگاہی پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا۔ پروگرام میں مقامی ائمہ مساجد، خطباء اور علماء دین کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔

پروگرام میں بارہمولہ قصبہ سمیت مختلف علاقوں سے آئے مقررین، مبلغین اور علماء کرام نے موجودہ دورہ میں اصلاح معاشرہ پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔ مقررین نے کہا کہ معاشرے میں تیزی سے پھیل رہی برائیوں کو روکنے کے لیے صرف سرکاری محکمہ جات ہی نہیں بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو اس حوالہ سے اپنا کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے۔

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم عابد سلام نے کہا کہ پروگرام کے انعقاد کا مقصد کشمیر میں بڑھتے جرائم کے پیش نظر ایک ذمہ دار شہری ہونے کی حیثیت سے لوگوں خاص کر خطباء اور ائمہ مساجد کو عوام میں اس حوالہ سے شعور بیداری پیدا کرنے کے لیے ابھارنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے بڑھتے رجحان اور جرائم کے حوالہ سے لوگوں کو آگاہ کرنے میں خطباء اور علماء کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: Son Kills Mother سوپور میں بیٹے نے مبینہ طور پر ماں کا قتل کردیا

انہوں نے حالیہ دنوں والد کے ہاتھوں سات سالہ بچی اور بیٹے کے ہاتھوں معمر والدہ اور پڑوسی کے ہاتھوں 30سالہ خاتون کے بہیمانہ قتل کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ان جیسے جرائم کے پیچھے کہیں نہ کہیں منشیات کا بالواسطہ یا بلاواسطہ عمل دخل رہتا ہے۔ انہوں نے کہاـ: ’’وقت کی اشد ضرورت ہے کہ سماج کے ہر ایک طبقے خصوصاً علماء دین کو آگ آکر اس وبا سے بچنے کے لئے ٹھوس اقدامات اور پختہ لائحہ عمل مرتب کیا جائے۔‘‘

مزید پڑھیں: Police Cracks Kupwara Murder کپواڑہ کمسن بچی کا قتل معاملہ حل، والد گرفتار

ادھر، میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ایک عالم دین نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرامز کا انعقاد ناگزیر ہے۔ اور ایسے آگاہی پروگرامز ہر علاقے میں منعقد ہونے چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ دین سے دوری اور اپنی اولاد کی دینی تربیت نہ کرنے کی وجہ سے طالب علم خصوصاً نوجوان غلط ہاتھوں میں پڑ جاتے ہین اور اس طرح کے جرائم میں اضافہ ہوتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.