ETV Bharat / state

Protest Against PDD اوڑی میں لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

author img

By

Published : Apr 28, 2023, 10:40 PM IST

protest-against-pdd-department-in-uri
اوڑی میں لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

سرحدی ضلع اوڑی اور کمال کوٹ علاقہ کے لوگوں نے آج محکمہ بجلی کے خؒاف زبردست احتجاج کیا۔ لوگوں کے مطابق محکمہ بجلی انہیں شیڈول کے مطابق بجلی فراہم نہیں کر رہا ہے۔

اوڑی میں لوگوں کا محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج

اوڑی: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی علاقے اوڑی کے کمال کوٹ علاقے کے لوگوں نے جمعہ کے روز محکمہ بجلی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلی اپنی من مانی کر رہا ہے اور بار بار بجلی کٹوتی کرکے لوگوں کو پریشانی میں مبتلا کر رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق بجلی کی عدم موجودگی کی وجہ سے وہ طرح طرح کے مشکلات سے دوچار ہو رہے ہے۔لوگوں کے مطابق اگرچہ محکمہ بجلی نے علاقہ کے لیے بجلی کا تائم شڈیول جاری کیا لیکن اس پر بھی محکمہ بجلی صارفین کو بجلی فراہم نہیں کر رہا ہے۔ لوگوں کے مطابق انہیں سرف 10 گھنٹے ہی بجلی فراہم کی جاتی ہے جو ان کے ساتھ نا انصافی ہے۔

لوگوں کے مطابق اگرچہ وہ بجلی فیس بھی مقرر وقت میں ادا کرتے ہے اور اس کے علاوہ محکمہ بجلی نے بجلی فیس میں اضافہ کیا ، اس کے باجود مقامی لوگوں کو معقول بجلی فراہم نہیں کی جاتی ہے۔لوگوں نے مطابق انہوں نے کئی بار اس مسئلہ کو متعلقہ محکمہ کی نوٹس میں لایا تہم متعلقہ محکمہ ٹھس سے مس نہیں ہورہا ہے۔مقامی لوگوں کے مطابق بار بار بجلی کٹوٹی سے انہیں کارباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے وہ مالی بحران کا شکار ہوتے ہے۔ لوگوں کے مطابق بجلی کی بار بار کٹوٹی سے وہ تنگ آکر سڑکوں پر احتجاج کرنے کے لیے آئے تاکہ متعلقہ محکمہ غفلت کی نیند سے بےدار ہوجائے۔

مزید پڑھیں: Nocturnal Protest Against PDD: زنگیر میں دوران شب محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج


مقامی لوگوں کے مطابق ام کے علاقہ میں چار بجلی پروجیکٹ ہے،لیکن ان بجلی پروجیکٹوں کی بجلی باہر فروخت کی جارہی ہے جبکہ یہاں کے علاقہ اندھرے میں رکھے جاتے ہے۔لوگوں نے ایل جی انتطامیہ سے اس مسئلہ کو جلد از جلد حل کرنے کی اپیل کی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.