ETV Bharat / state

SPO Goes missing in sopore سوپورہ میں ایس پی او لاپتہ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 26, 2023, 10:37 PM IST

سوپور کے دورو علاقے میں ایک اسپیشل پولیس آفیسر (ایس پی او) اپنے گھر سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق مذکوہ ایس پی او کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھا۔

Etv Bharat
Etv Bharat

سوپورہ میں ایس پی او لاپتہ

بارہمولہ:شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور دورو علاقہ میں پولیس کا ایک ایس پی او اپنی رہائش گاہ سے لاپتہ ہوگیا ہے۔ بتایا جارہا کہ مذکوہ ایس پی اور شادی کے محض چار دن بعد اپنے گھر سے لاپتہ ہوئے ہے۔
ذرائع کے مطابق ایس پی او طاہر احمد ڈار ولد محمد اکبر ڈار ساکن ڈورو سوپور گھر سے لاپتہ ہوگئے اور مذکوہ ایس پی او کے بارے میں کوئی اتہ پتہ نہیں چل سکا ہے۔بتایا جارہا ہے کہ لاپتہ ایس پی او کافی عرصے سے ڈپریشن کا شکار تھے۔ذرائع کے مطابق ایس پی او سوپور پولیس اسٹیشن میں تعینات تھا اور چند روز سے وہ گھر چھٹی پر آئے تھے۔
ایک سینیئر پولیس اہلکار نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ایس پی او کی اہلیہ نے انہیں اس کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی۔ پولیس نے لاپتہ ایس پی او کی تلاش کرنے اور اس کی حفاظت کو یقینی بنانے کی کوششیں شروع کر دی گئی ہیں۔

وہیں پولیس کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہیں طاہر کے والد محمد اکبر ڈار کی جانب سے ایس پی او کی کمشدگی کی درخواست موصول ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ درخوست گزار کے مطابق ان کا بیٹا علاج کے لیے اسپتال گیا اور وہاں سے واپس نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے پولیس پوسٹ وارپورہ میں گمشدگی کی رپورٹ درج کی گئی ہے، اور حکام نے لوگوں سے گمشدہ ایس پی او کے بارے میں کوئی بھی جانکاری ملنے پر پولیس کو آگاہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

مزید پڑھیں: پاؤر کنال سے لاپتہ ٹیچر کی لاش برآمد

وہیں جموں و کشمیر پولیس کے ڈی آئی جی دلباغ سنگھ نے کپواڑہ میں میڈیا نمائندہ کو بتایا کہ اس سلسلے میں پولیس تحقیقات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھبی کھبار پولیس اہلکار بنا بتا کے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہتے ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس اس بارے میں پوری تحقیقات کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.