ETV Bharat / state

Wildlife Trust Of India بارہمولہ کے محکمہ وائلڈ لائف کو ضروری ساز و سامان دیا گیا

author img

By

Published : Dec 1, 2022, 11:12 AM IST

ڈاکٹر سعید سحرش اصغر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان چیزوں کی محکمہ وائلڈ لائف کو اشد ضرورت تھی کیونکہ پچھلے کئی مہینوں سے وحشی جانوروں نے کئی معصوم بچیوں کی جان لے لی ہے، جس سے ضلع بارہمولہ میں ہی نہیں بلکہ پورے کشمیرمیں تشویش کی لہر تھی۔ Necessary equipment was provided to the Wildlife Department

محکمہ وائیلڈ لائف
محکمہ وائیلڈ لائف

بارہمولہ: شمالی کشمیر ضلع بارہمولہ میں ایک نجی آرگنائزیشن ’’وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا’’ کی جانب سے ضلع بارہمولہ کے وائلڈ لائف محکمہ کو کچھ ایسی چیزیں فراہم کی گئی ہیں جن سے محکمہ کا عملہ جنگلی جانوروں سے عام لوگوں کے ساتھ ساتھ اپنی زندگی بھی محفوظ رکھ سکیں گے۔ اس دوران ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ ڈاکٹر سعید سحرش اصغر مہمان خصوصی کے طور پروگرام میں موجود رہیں۔ ان کے ہمراہ وائلڈ لائف واڈرن بارہمولہ محمد مقبول بابا،ریج آفیسر وائلڈ لائف بارہمولہ الطاف کول کے علاوہ محکمہ کے باقی اعلی افسران موجود رہیں۔ Necessary equipment was provided to the Wildlife Department

محکمہ وائیلڈ لائف



اس دوران ڈاکٹر سعید سحرش اصغر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان چیزوں کی محکمہ وائلڈ لائف کو اشد ضرورت تھی کیونکہ پچھلے کئی مہینوں سے وحشی جانوروں نے کئی معصوم بچیوں کی جان لے لی ہے، جس سے ضلع بارہمولہ میں ہی نہیں بلکہ پورے کشمیر میں تشویش کی لہر تھی۔


اس دوران انہوں نے این جی او وائلڈ لائف ٹرسٹ آف انڈیا کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے آج بارہمولہ کے وائلڈ لائف کو ضروری سازوسامان فراہم کیا جو محکمہ کے لئے مفید ثابت ہوگا۔ اس دوران آرگنائزیشن کے رکن ڈاکٹر تنو شری نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ چیزیں ہم نے محکمہ وائلڈ لائف کو فراہم کی ہیں۔ اس سے محکمہ اپنے مشن میں کامیاب ہوگا، بالخصوص لوگوں کی جان بچانے میں اہم کردار ادا کرے گا اور اس کے ساتھ محکمہ کو جس بھی ساز و سامان کی ضرورت ہوگی وہ ہم مستقبل میں یہاں فراہم کریں گے۔

مزید پڑھیں:Snow Leopard In Kashmir کشمیر میں برفانی چیتے کی موجودگی کے شوائد ملے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.