ETV Bharat / state

Interview with PC leader Abdul Ghani Vakil: جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغی وکیل سے خصوصی گفتگو

author img

By

Published : Jun 24, 2022, 6:27 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں نمائندہ ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغنی وکیل نے بتایا کہ کشمیر میں گورنر راج ہونے کے سبب لوگوں کو کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ Interview with PC leader Abdul Ghani Wakeel

Interview with PC leader Abdul Ghani Wakeel
جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغی وکیل سے خصوصی گفتگو

سوپور: عبدالغنی وکیل نے کہا کہ حکومت کو چاہیے کی وادی میں جلد از جلد اسمبلی انتخابات کرائے کیونکہ لوگوں کے مسائل اگر حل ہوں گے تو وہ صرف Popular Government ہونے سے ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ وادی میں بے روزگاری ایک اہم مدعا ہے اور اگر ہم مختلف محکموں کی بات کریں ان میں عارضی ملازمین کا ایک بہت بڑا مسئلہ ہے ان کو مستقل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایک طرف سرکار روزگار دینے کی بات کرتی ہے اور دوسری طرف ان کو مستقل نہیں کیا جا رہا ہے ۔

جموں کشمیر پیپلز کانفرنس کے سینئر رہنما عبدالغی وکیل سے خصوصی گفتگو

اسی طرح اگر ہم فروٹ گروورس کی بات کریں تو وہ بھی کافی پریشان حال ہے حکومت کو ایک Policy لانے کی ضرورت ہے جس میں فروٹ گروورس کو ایک package دیا جائے۔ عبدالغنی وکیل نے کہا کہ وقت کے حکمرانوں نے خاص کر NCاور PDP نے کشمیر کے ساتھ کافی استحصال کیا ہے اور لوگوں کو دھوکہ کے سوا کچھ نہیں ملا۔ ان حکمرانوں پر الزام عائد کیا کہ کشمیر کے نوجوان کے ساتھ سب سے زیادہ استحصال ان ہی لوگوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں پیپلز کانفرنس کی لہر ہے اور لوگ ہماری ساتھ جڑ رہے ہیں اور ہمیں اب امید ہے کہ لوگ اب حق کا ساتھ دیں گے اور پیپلز کانفرنس کو آنے والے انتخابات میں کامیاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: People's Conference Organize Party Convention: پیپلز کانفرنس کی جانب سے پارٹی ورکرز کا اجلاس منعقد

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.