ETV Bharat / state

بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 15, 2024, 3:29 PM IST

drug-peddler-arrested-with-brown-sugar-in-baramulla
بارہمولہ میں انتہائی مطلوب منشیات فروش گرفتار

Drug Peddler Arrrested بارہمولہ پولیس نے ایک ناکہ چکینگ کے دوران ایک انتہائی مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کے قبضے سے 270 گرام برون شوگر برآمد کیا گیا۔

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پولیس نے انتہائی مطلوب منشیات فروش کو دھر دبوچ کر اس کے قبضے سے برون شوگر برآمد کرکے ضبط کیا۔


پولیس کے ایک ترجمان نے بتایا کہ دلنہ پولیس نے جوہامہ مارکیٹ کے نزدیک ناکہ چیکنگ کے دوران مشتبہ نوجوان کی جامہ تلاشی کے دوران 270 گرام برون شوگر برآمد کیا۔منشیات فروش کی شناخت محمد ایوب شاہ ولد عبدالخالق ساکن لڈورا رفیع آباد کے بطور ہوئی ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار منشیات فروش پولیس کو انتہائی مطلوب تھا اور اس کی کافی عرصہ سے تلاش تھی۔دریں اثنا پولیس نے ایک دفعہ پھر عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے بارے میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کو مطلع کریں۔


پولیس کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی سماج کے لئے ناسور بن چکی ہے لہذا اس کا قلع قمع کرنے کی خاطر ہر ایک کو اپنا دست تعاون فراہم کرنا چاہئے۔


مزید پڑھیں:

منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو بخشا نہیں جائے گا: آئی جی کشمیر

واضح رہے کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس کشمیر رینج وی کے بردی نے کچھ روز قبل بارہمولہ میں ڈرگ ڈی اڈیکشن سینٹر کا جائزہ لیا۔ اس دوران انہوں نے کہا کہ وادی میں منشیات کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے، اور اس کریک ڈاؤن کو سبھی اضلاع میں مزید تیز تر کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ منشیات فروشی میں ملوث افراد کو بخشا نہیں جائے گا۔

(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.