ETV Bharat / state

Distribution of Food Kits بارہمولہ میں غرباء کے درمیان فوڈ کِٹس تقسیم

author img

By

Published : May 30, 2023, 9:44 AM IST

فوڈ کِٹس تقسیم
فوڈ کِٹس تقسیم

بارہمولہ کے سوپور کے پنچایت گھر میں آر ایس ایس ’’راشٹریہ سیوا سنکلپ’’ کی جانب سے غلاقہ کے غربا کے درمیان فوڈ کٹس تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مذکورہ تنظیم کے عہدیدار نے کہا کہ یہ تنظیم غربا کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔

فوڈ کِٹس تقسیم

سوپور: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور میں واقع سماجی تنظیم ’’راشٹریہ سیوا سنکلپ’’ (RSS) J&K کی جانب سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا،اس موقع پر قرب و جوار کے غرباء کے درمیان فوڈ کٹس تقسیم کئے گئے۔ اس تقریب کی صدرات جموں و کشمیر کے ریاستی نائب صدر محمد یوسف میر، ریاستی سینئر جنرل سکریٹری بشیر احمد کر رہے تھے۔ اس پروگرام میں کپواڑہ، سوپور، اور دیگر علاقے کے غریب اور معاشی طور پر کمزور خاندانوں کو مفت کھانے کی کٹس فراہم کی گئی، کم سے کم دو سو سے زیادہ فوڈ کٹس تقسیم کیے گئے۔

اس دوران میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظم نے کہا کہ ’’راشٹریہ سیوا سنکلپ’’ ایک ایسی تنظیم ہے جو غرباٍ کے فلاح و بہبود کے لیے کام کرتی ہے اور ہم کشمیر کے مختلف اضلاع میں جاکر لوگوں کی مدد کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسی سلسلے کی ایک کڑی کے تحت آج ہم نے سوپور کے بہرام پورہ علاقے میں غریب اور کمزور لوگوں کے درمیان مفت فوڈ کٹس تقسیم کیے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے وزیر اعظم غریب عوام کی فکر کرتے ہیں اور ہماری تنظیم غرباء کے فلاح و بہبود کے لیے پر عزم ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل ہم نے متعدد علاقوں میں غرباء کے درمیان فوڈ کٹس تقسیم کیے اور آگے بھی غربا کی خدمت کا سلسلہ جاری رہے گا۔ ادھر کٹس پانے والے لوگوں نے راشٹریہ سیوا سنکلپ تنظیم کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ وقت میں کوئی کسی کی مدد نہیں کرتا لیکن اس تنظیم نے ہمارے لے اچھا کام کیا کیونکہ ہم غریب ہیں۔

مزید پڑھیں:Food Kit Distribution: تنظیم انصار النساء کی جانب سے غریب خواتین میں فوڈ کٹس کی تقسیم

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.