ETV Bharat / state

Lavender Cultivation in Kashmir ہم کسانوں کی آمدنی کو ڈبل کرنا چاہتے ہیں: ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 5:54 PM IST

کشمیر کے ڈائریکٹر ایگریکلچر چودھری محمد اقبال نے کہا ہے کہ یوروپ کے بعد اب اوڑی میں بھی لیونڈر کی کلٹیویشنا ہو گی اور آنے والے دنوں میں اور دیگر اسکیمیں بھی لانچ کی جائیں گی۔

Special interview of director agriculture kashmir
Special interview of director agriculture kashmir

ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر کے ساتھ ایک خصوصی گفتگو

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرد علاقہ اوڑی میں محکمۂ ایگریکلچر کے ایک اویرنس پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا۔ جس میں ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر مہمان خصوصی کے طور پر موجود تھے۔ اس پروگرام کا مقصد کسانوں میں ایگریکلچر کی اسکیموں کے بارے میں کسانوں کو جانکاری فراہم کرنا تھا۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال سے کشمیر کی زراعت کے تعلق سے بات کی۔ ای ٹی وی بھارت سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایگریکلچر کشمیر چودھری محمد اقبال نے کہا کہ ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر اس میں مصروف ہے کہ محکمہ کے جتنے بھی لوگ اور ان لوگوں کو ساتھ لے کے جو کسان ایڈوائزری بورڈ کے نمائندے ہیں ان کے لیے یو ٹی گورنمنٹ نے کسانوں کے لیے ایک پروگرام بنایا۔ جس میں طے پایا کہ ہر پنچایت میں ایگریکلچر کی جانکاری دی جائے۔ اس میں پہلا فیس ختم ہو چکا ہے اور دوسرے فیس کو جاری رکھنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ہم ریویو کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

Lavender Cultivation in J&K وادی میں لیونڈر کی کھیتی کو عام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، ڈائریکٹر ایگریکلچر

ہم کسانوں کی آمدنی کو ڈبل کرنا چاہتے ہیں

انہوں نے کہا کہ خالی ڈیپارٹمنٹ کی اویرنس کی جانکاری سے اگر کسانوں میں اویرنس کی جانکاری نہ آئے۔ اس طریقہ سے کسانوں کو ٹیکنالوجی کی جان کاری دی جاتی ہے۔ ہم کسانوں کو اس کے اوپر انکریز کرنے پہ اور اس سے اچھی ویلیو ملے اسی کو لے کر اویرنس پروگرام چلائے جاتے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے کسان اپنی آمدنی کو ڈبل کریں اور اپنی فصل کو انٹرنیشنل مارکیٹ میں بھیجنے کے لیے کیا ریویو ہے اور ڈیپارٹمنٹ آف ایگریکلچر نے ضلع ایڈمنسٹریشن کی وساطت سے یہاں پر فارمر پروڈکشن آرگنائزیشن بنائی ہے۔ اسی کی ورکنگ کو ریویو کرنے کے لیے اور اس کے جو ورکنگ اسٹڈی پروگرام ہیں۔ اسے دیکھنے کے لیے محکمۂ ایگریکلچر اور کسان بورڈ نے مل کر یہ پروگرام یہاں پر منعقد کیا۔ جس میں یہ طے پایا کہ آنے والے وقتوں میں ہم تمام ڈیپارٹمنٹ مل کر ایک بڑا پروگرام کریں گے اور تمام جانکاریاں دیں گے اور ورکنگ پروگرام کو بھی دوبارہ ریویو کریں گے۔

انہوں نے کہا اپ کو یہ جان کر خوشی ہوگی کہ محکمۂ ایگریکلچر نے 24 اپریل سے پورے یو ٹی جموں وکشمیر میں ایک پروگرام اسٹارٹ کیا تھا جس سے کسان سم پرم ابیان کا نام دیا گیا تھا اور وہ پروگرام جموں و کشمیر کی 4 ہزار سے زیادہ پنچایتیوں میں ہیں۔ ان میں ہوا لیکن جب اس چیز کو دیکھا گیا ہے کہ ہمارے نوجوان کا رجحان ان پروگراموں میں بڑھ رہا ہے تو اس پروگرام کو پھر سے اکتوبر میں اسٹارٹ کیا گیا ہے۔ یہ پروگرام جاری رہے گا اور یہ ہمارا مشن ہے۔ کسانوں کی بہبودی کے لیے کوئی بھی اسکیم بنتی ہے اس کی جانکاری کسانوں کو دینا ہمارا فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں یہ فخر محسوس کرتا ہوں اور یہ آپ کو بتاتا ہوں کہ سلیم صاحب ایسے پہلے کسان ہیں جنہوں نے اس علاقہ میں سویٹ کارن شروع کیا اور سو سے زیادہ کسان آج سویٹ کارن گرو کر رہے ہیں اور مٹر بھی گرو کر رہے ہیں اور ہماری کوشش یہ ہے کہ سو کی تعداد کو ہزاروں میں کریں۔

لیونڈر کی کلٹیویشن سے کسانوں کو فائدہ ہوگا
انہوں نے کہا کہ یہاں پر ہم لیونڈر کی کلٹیویشن بھی کرنے جا رہے ہیں۔ جس میں انہوں نے یہاں ایک فارم میں لونڈر اور میڈیسن کی کلٹیویشن بہت جلد ہی کی جائے گی جس میں 15 لاکھ سیڈ لینڈر کی تیار ہیں جس میں آل ریڈی ایک لاکھ سیٹ جو ہے میں نے ڈسٹرکٹ ایگریکلچر افسر بارہمولہ کو الاٹ کی ہوئی ہیں۔ اگر اس کی ڈیمانڈ اور آئے گی تو جتنی یہ لیوینڈر کی کٹنگ لینا چاہتے ہیں ہمارے لیے یہ فخر کی بات ہے کہ ہم نے ڈسٹرکٹ جموں کے کٹوا علاقہ میں تین فارموں کو یہ لونڈر کی کٹنگ دی ہے اور ہم کسانوں کی بہبودی کے لیے لگاتار کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ اوڑی علاقہ میں بھی ایک سبزی منڈی قائم کی جائے۔

انہوں نے مزید بات کرتے ہوئے کہا جموں و کشمیر ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ نے کسانوں کے لیے ایک ہالسٹر ایگریکلچر کا منصوبہ بنایا ہے اور جو آنے والے لگاتار پانچ سالوں میں چلے گا اگر ہم اس پروگرام کو چلانے میں کامیاب ہو جائیں تو وہ دن دور نہیں یہاں جو جموں کشمیر کا کسان ہے وہ ملک میں نمبر ون ہوگا ہی اور وہ انٹرنیشنل لیول پر بھی کامیابی حاصل کرے گا کشمیر میں جو ایگریکلچر جیسے ہم مٹر کی بات کریں سویٹ کارن کی بات کریں سیبوں سے زیادہ پیسہ اس میں ا رہا ہے کشمیر کا کسان ایگریکلچر میں جتنا پیسہ کما رہا ہے شاید اتنا پیسہ دیگر سٹیٹس میں کسان نہیں کما رہا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.