ETV Bharat / state

Sopore Transporters Appeal Justice: غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر لگام کسنے کی اپیل

author img

By

Published : Sep 1, 2022, 12:26 PM IST

سوپور میں آل کشمیر ٹرانسپورٹرز اینڈ فیڈریشنز کے ممبران نے خصوصی میٹنگ کے دوران ٹرانسپورٹرز کو درپیش مختلف مسائل کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا۔Sopore Transporters Demand Justice

غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر لگام کسنے کی اپیل
غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر لگام کسنے کی اپیل

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے سوپور علاقہ میں ٹرانسپورٹرز کی ایک میٹنگ آل کشمیر ٹرانسپورٹرز اینڈ فیڈریشنز، سوپور کے دفتر میں منعقد ہوئی جس میں بس ڈرائیوروں اور ٹاٹا سومو ڈرائیوروں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران سوپور شہر کے ابتر ٹریفک نظام کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کو درپیش مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔All Kashmir Transporters and Federation meet in Sopore

غیر رجسٹرڈ گاڑیوں پر لگام کسنے کی اپیل

آل کشمیر ٹرانسپورٹرز اینڈ فیڈریشن نامی تنظیم کے چیئرمین محمد شفیع نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’سڑکوں پر آوارہ (غیر رجسٹر) گاڑیوں کی بھرمار سے ڈرائیوروں، ٹرانسپورٹرسز کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، ایسا عمل روز بروز بڑھ رہا ہے جو ہمارے لیے پریشانی کا باعث ہے۔‘‘ انہوں نے انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’ایک طرف حکومت ٹرانسپورٹرز کی فلاح و بہبود کے لیے بلند و بانگ دعوے کر رہی ہے تاہم زمینی صورت حال اس کے بالکل بر عکس ہے۔‘‘Sopore Traffic mess

محمد شفیع نے مزید کہا کہ ’’ہم نے رجسٹرڈ گاڑیاں بڑی رقم ادا کرکے خریدی ہیں، روڈ ٹیکس سمیت دیگر کئی طرح کے ٹیکس ادا کرنے پڑتے ہیں، وہیں دوسری جانب غیر رجسٹرڈ گاڑیاں، حتی کہ بعض افراد نجی گاڑیوں کا استعمال بھی مسافر بردار گاڑیوں کے طور پر کر رہے ہیں جس سے ٹریفک نظام پوری طرح سے درہم برہم ہو چکا ہے۔ مزید برآنکہ انتظامیہ اس حوالے سے خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے لیے لائحہ عمل مرتب کرنے اور نجی گاڑیوں کو مسافر بردار گاڑیوں کے طور پر استعمال کیے جانے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی۔

مزید پڑھیں: سوپور: فروٹ گروورس اور ٹرانسپوٹرس کا احتجاج

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.