ETV Bharat / state

Water Supply Scheme Issue in Bandipora: گیارہ برسوں سے واٹر سپلائی اسکیم کے مکمل ہونے کا انتظار

author img

By

Published : Feb 17, 2022, 9:03 PM IST

Water Supply Scheme Issue in Bandipora: گیارہ برسوں سے واٹر اسپلائی اسکیم کے مکمل ہونے کا انتظار
Water Supply Scheme Issue in Bandipora: گیارہ برسوں سے واٹر اسپلائی اسکیم کے مکمل ہونے کا انتظار

بانڈی پورہ کے اشٹینگو گاؤں میں محکمۂ جل شکتی ابھیان Jal Shakti Abhiyan Department نے آج سے گیارہ سال قبل ایک واٹر سپلائی اسکیم Water Supply Scheme کا افتتاح کیا تھا، مقامی لوگ پُرامید تھے کہ انہیں اب نالیوں کے گندے پانی سے نجات ملے گی لیکن گزشتہ گیارہ برسوں سے انہیں اس اسکیم کے مکمل ہونے کا انتظار ہے۔ Water Supply Scheme Issue in Bandipora

دراصل سنہ 2010 میں محکمۂ جل شکتی ابھیان Jal Shakti Abhiyan Department نے اشٹینگو میں ایک واٹر سپلائی اسکیم Water Supply Scheme کا افتتاح کیا تھا۔ جس کا مقصد اشٹینگو، بڈیاری اور کنہ بھٹی کے قریبآ ایک ہزار گھروں تک صاف پانی مہیا کرانا تھا لیکن گیارہ برس گزرنے کے باوجود آج تک یہ اسکیم مکمل نہیں ہو سکی ہے۔

Water Supply Scheme Issue in Bandipora: گیارہ برسوں سے واٹر اسپلائی اسکیم کے مکمل ہونے کا انتظار

مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ مسلسل تکنیکی خرابیوں کے باعث یہ آج تک مکمل نہیں ہو پایا ہے۔ انہو نے الزام لگایا ہے کہ محکمے کے چند ملازمین اور افسران نے جان بوجھ کر یہ تکنیکی مسائل رکھے ہیں تاکہ وقفے وقفے سے اس کی تعمیر کے حوالے سے فنڈز نکلتے رہیں۔ Water Supply Scheme Issue in Bandipora

اس کی ایک مثال پیش کرتے ہوئے انہو نے کہا کہ جس سورس سے پانی حاصل کرنا تھا، وہاں مقامی افراد کے اعتراض کے باوجود جان بوجھ کر ایک بے حد پتلی پائپ لائن بچھائی گئی جو کہ ناکام ثابت ہوئی۔

بانڈی پورہ کے آلوسہ تحصیل میں آنے والے کئی گاؤں کو پینے کے صاف پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ حالانکہ ان میں سے بیشتر گاؤں جھیل وُلر کے کناروں پر آباد ہیں۔ تاہم اس جھیل کا پانی اب گندگی جمع ہونے کے باعث قابل استعمال نہیں رہا ہے اور نہ ہی انتظامیہ نے آج تک اس پانی کو لفٹ کرنے اور اسے فلٹر کرنے کی طرف کوئی خاص توجہ دی۔ Water Supply Scheme Issue in Bandipora

نتیجہ یہ ہے کہ ولر کے آس پاس رہنے والے افراد مجبوراً الودہ پانی پینے کے لئے مجبور ہیں۔ اکثر اس علاقے کے لوگ انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔ اشٹینگو کی اسکیم ہونے کے بعد چند ایک گاؤں سے تعلق رکھنے والے افراد نے راحت کی سانس تو لی تھی لیکن گذشتہ گیارہ سالوں سے یہ کام ادھورا پڑا ہے۔

گیارہ سال سے یہ اسکیم مکمل کیوں نہیں ہو پارہی ہے؟ اس حوالے سے ایگزیکٹیو انجینیئر جل شکتی ابھیان بانڈی پورہ عبدالخالق نے یقین دلایا کہ اگلے چند مہینوں کے دوران اس کا باقی کام مکمل کرکے اسے چالو کر دیا جائے گا۔ Water Supply Scheme Issue in Bandipora

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.