ETV Bharat / state

Fire In Bandipora بانڈی پورہ میں آتشزدگی سے تین رہائشی مکان خاکستر

author img

By

Published : May 29, 2023, 5:00 PM IST

بانڈی پورہ کے کلوسہ میں آگ کے ایک بھیانک واقعہ میں تین مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اس دوران لاکھوں روپئے مالیت کا سازو سامان بھی راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

three-residential-houses-gutted-in-a-fire-incident-in-kaloosa-bandipora
Etv Bharat

بانڈی پورہ میں آگ کے ایک واقعہ میں تین رہائشی مکان خاکستر

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنائی محلہ کلوسہ علاقے میں آج دوپہر آگ کی ایک ہولناک واقعہ میں تین رہائشی مکانات جل کر خاکستر ہوئے۔ آگ کی اس واقعہ میں لاکھوں روپئے مالیت کا ساز وسامان جل کر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق پیر کی دوپہر 12 بجے کلوسہ کے گنائی محلہ میں ایک رہائشی مکان سے اچانک آگ ظاہر ہوئی جس نے آناً فاناً پورے مکان کو اپنے لپیٹ میں لیا۔ بتایا جاتا ہے کہ آگ اس قدر ہولناک تھی کہ اس نے دیکھتے ہی دیکھتے دو اور مکانوں کو اپنی زد میں لیا۔


اس دوران فائر اینڈ ایمبرجنسی سروس بھی جائے موقعہ پر پہنچ کر آگ بجھانے میں لگی اور آگ کو مزید پھیلنے پر قابو پایا، تاہم آگ کی اس واقعہ میں 3 رہائشی مکانات خاکستر ہوئے اور ان میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کا ساز وسامان راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا۔


بتایا جاتا ہے کہ ان تین مکانوں میں پانچ کنبے رہائش پذیر تھے۔ بتادیں کہ کلوسہ کا یہ پورا علاقہ بے حد گنجان ہے ۔تاہم فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی سے آگ کو مزید مکانوں تک پہنچانے سے بچا لیا گیا۔ گنائی محلہ کے بیشتر لوگ کانگڑیاں بننے کا کام کرتے ہیں ۔اور یہاں کی کانگڑیاں بے حد مشہور ہیں۔ اس دوران آگ کی اس واردات میں ایک ہزار کے قریب کانگڑیاں جل کر راکھ ہوگئی ہے۔

مزید پڑھیں: Fire In Uri اوڑی آتشزدگی میں ایک رہائشی مکان خاکستر

کلوسہ کا گنائی محلہ بے حد پسماندہ علاقہ ہے ۔جہاں بیشتر لوگ معمولی اجرت کے عوض کانگڑیاں بن کر گزارا کرتے ہیں ۔ایسے میں مقامی افراد نے آتش زدگان کے لئے بھر پور معاونت کا مطالبہ کیا ہے تاکہ اس بستی کے یہ پانچ کنبے اور ان میں بسنے والے درجنوں افراد ایک بار پھر اپنا گزارا اور اپنا کاروبار پھر سے شروع کرنے کے اہل ہوجائیں۔

دریں اثناہ، سرینگر کے غوثیہ کالونی بمنہ میں شبانہ آتشزدگی کی واردات میں تین منزلہ شاپنگ کمپلیکس کو نقصان پہنچا ہے۔اطلاعات کے مطابق غوثیہ کالونی بمنہ میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب شاپنگ کمپلیکس سے آگ نمودار ہوئی جس نے آناًفاناً عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

فائر اینڈ ایمرجنسی اور مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کے نتیجے میں گر چہ آگ پر قابوپایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں ڈینٹل کلینک اور تین دکانوں کو نقصان پہنچا۔فائر اینڈ ایمرجنسی سروسز کے ایک سینئر عہدیدار نے یو این آئی اردوکو بتایا کہ بمنہ میں درمیانی شب شاپنگ کمپلیکس سے آگ نمودار ہونے کی اطلاع ملتے ہی فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کے اہلکار جائے موقع پر پہنچے۔

انہوں نے بتایا کہ سات فائر ٹینڈروں کی مدد سے آ گ پر قابو پایا گیا تاہم آتشزدگی کی اس واردات میں گلیز ڈینٹل کلینک اور تین دکانوں کو نقصان پہنچا ۔ان کے مطابق آگ کی اس واردات میں پچیس لاکھ روپیہ مالیت کا مال و اسباب راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوا جبکہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے نے ایک کروڑ روپیہ مالیت کی جائیداد کو خاکستر ہونے سے بچایا۔دریں اثنا پولیس نے آگ لگنے کی وجوہات جاننے کی خاطر کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.