ETV Bharat / state

Bandipora District Hospital بانڈی پورہ کے ضلع اسپتال میں ماہرِ چشمِ امراض ندارد، مریض پریشان

author img

By

Published : May 30, 2023, 9:27 AM IST

ضلع ہسپتال میں ماہرِ چشمِ امراض ندارد
ضلع اسپتال میں ماہرِ چشمِ امراض ندارد

بانڈی پورہ میں واقع ضلع اسپتال کا شعبۂ امراض چشم میں ڈاکٹر نہ ہونے سے مریض پریشان ہیں، گزشتہ ایک ماہ سے مذکورہ شعبہ میں ڈاکٹر کی عدم موجودگی سے مریض مایوس ہوکر اپنے گھروں کو لوٹنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

بانڈی پورہ: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع اسپتال بانڈی پورہ میں اگرچہ چشم امراض کا شعبہ موجود ہے اور یہاں پر امراض کی تشخیص کے لیے ساری مشینیں اور دیگر سازو سامان بھی موجود ہے تاہم ایک ماہر چشم امراض یا Opthomologist نہ ہونے کی وجہ سے بیشتر مریض مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ دراصل ایک مہینہ پہلے یعنی 30 اپریل تک یہاں پر ڈاکٹر ایاز نامی opthomology consultant تعینات تھے۔ اس دوران یہاں دور دراز اور پسماندہ علاقوں سے آئے ہوئے درجنوں مریض جن میں کثیر تعداد بزرگ مریضوں کی ہوتی تھی روزانہ کی بنیاد پر اپنا علاج و معالجہ کرانے کی غرض سے آتے تھے۔ اس دوران درجنوں کی تعداد میں مریضوں کی آنکھوں کی سرجری یا جراحی بھی کی جاتی تھی،

مزید پڑھیں:Doda Free Eye Checkup ڈوڈہ میں مفت آئی چیک اپ کا اہتمام

معلومات کے مطابق بے حد پسماندہ علاقوں سے تعلق رکھنے والے کئی مریض سرکاری خرچہ پر اپنے مرض کا علاج کرانے کے بعد صحت یاب بھی ہوگئے۔ تاہم 30 اپریل کو سرکاری حکم نامے کے تحت متعلقہ ڈاکٹر کا یہاں سے تبادلہ کیا گیا۔ اگرچہ سرکاری حکم نامے یا آرڈر کے تحت ایک lady opthomoligist کو یہاں تعینات کیا گیا، تاہم ایک مہینہ گزرنے کے باوجود متعلقہ خاتون ڈاکٹر نے اپنا چارج بھی ابھی تک نہیں سنبھالی ہیں۔ ضلع اسپتال بانڈی پورہ کے آنکھوں سے متعلق بیماریوں کے مریض ڈاکٹر کے نہ رہنے کی صورت میں مایوس ہوکر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ اب سوال یہاں یہ اٹھتا ہے کہ کیا سرکاری حکم نامہ جاری ہونے اور اسے ایک ماہ گزرنے کے باوجود لیڈی ڈاکٹر نہیں آئی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.