ETV Bharat / state

Lift Irrigation Scheme: لفٹ ایریگیشن اسکیم کو مکمل کرنے کا مطالبہ

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 9:40 AM IST

ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سوناری کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'سمبل میں لفٹ ایریگیشن اسکیم کا کام مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اس اسکیم سے لوگ محروم ہورہے ہیں۔ مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 'اس اسکیم پر بقایا تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے۔' Farmers on Lift Irrigation Scheme

لفٹ ایریگیشن اسکیم کو مکمل کرنے کا مطالبہ
لفٹ ایریگیشن اسکیم کو مکمل کرنے کا مطالبہ

وادی کشمیر میں ایک طرف بارش میں کمی کی وجہ سے یہاں کے کسانوں اور باغ مالکان میں تشویش پائی جا رہی ہے وہیں ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سوناری علاقے میں لفٹ ایریگیشن اسکیم کے مکمل نہ ہونے سے کاشت کار محکمہ آبپاشی سے نالاں ہیں۔ Demand for completion of Lift Irrigation Scheme

لفٹ ایریگیشن اسکیم کو مکمل کرنے کا مطالبہ

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے اندرکوٹ سوناری کے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ 'سمبل میں کنہ تار نامی لفٹ ایریگیشن اسکیم پر دس فیصد کا کام نا مکمل ہونے کی وجہ سے اس اسکیم سے لوگ محروم ہورہے ہیں۔ ادھر دھان کی فصلوں میں پانی کی قلت کی وجہ سے خشک سالی جیسی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: ترال: لفٹ اریگیشن اسکیم کب مکمل ہوگی؟

مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ 'اس اسکیم پر بقایا تعمیراتی کام کو مکمل کیا جائے تاکہ متعلقہ علاقے میں دھان کی فصلیں پانی سے سیراب ہو سکیں۔ کسانوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ اگر لفٹ اسٹیشن کو چلنے کے قابل نہیں بنایا گیا تو سینکڑوں اراضی پر مشتمل کھیت خشک سالی جیسی صورتحال سے دوچار ہونگے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.