ETV Bharat / state

گنڈ خلیل میں واٹر سپلائی اسکیم پانچ برس سے نامکمل

author img

By

Published : May 28, 2021, 2:32 PM IST

گنڈ خلیل میں واٹر سپلائی اسکیم پانچ برس سے نامکمل
گنڈ خلیل میں واٹر سپلائی اسکیم پانچ برس سے نامکمل

مقامی لوگوں کے مطابق واٹر سپلائی اسکیم پر 90 فیصد تک کا کام مکمل ہوگیا ہے تاہم اس کے باوجود اس کو فعال نہیں بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے آج بھی یہاں لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے-

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گنڈ خلیل گاؤں میں پانچ سال گزرنے کے بعد بھی واٹر سپلائی اسکیم کو شروع نہیں کیا جارہا ہے- مقامی لوگوں کے مطابق پانچ سال قبل متعلقہ واٹر سپلائی اسکیم کے لئے کام شروع کیا گیا تھا- چونکہ علاقے میں بڑے پیمانے پر پینے کے پانی کے مسائل سے لوگ دوچار ہیں تو اس وقت ایک امید کے طور اس اسکیم کو دیکھا جارہا تھا اور یہ توقعات کی جارہی تھی کہ اب علاقے میں پانی کے مسائل کا ازالہ ہوگا تاہم آج جب کہ پانچ سال بیت گئے مذکورہ واٹر سپلائی aسکیم شروع نہیں کی جارہی ہے-

گنڈ خلیل میں واٹر سپلائی اسکیم پانچ برس سے نامکمل
مقامی لوگوں کے مطابق اس پر 90 فیصد تک کا کام مکمل ہوگیا ہے تاہم اس کے باوجود اس کو فعال نہیں بنایا جارہا ہے جس کی وجہ سے آج بھی یہاں لوگوں کو پینے کے پانی کے حوالے سے دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے- ان کا کہنا تھا کہ اس کی یہ حالت بھی دن بہ دن خستہ ہوتی جارہی ہے لیکن اس اسکیم کو کارآمد بنانے کے لئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا ہے تاکہ مقامی لوگوں کو پینے کے بہتر پانی تک رسائی حاصل ہوسکے۔
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.