ETV Bharat / state

Fire In Bandipora باںڈی پورہ آتشزدگی میں دو گاؤ خانے تباہ، لاکھوں کا نقصان

author img

By

Published : May 9, 2023, 6:07 PM IST

بانڈی پورہ کے پنزگام علاقہ میں آتشزدگی کے ایک واقعہ میں دو گاؤ خانہ تباہ ہوگئے۔ آگ کے اس واقعہ میں گاؤ خانہ میں موجود لاکھوں روپئے مالیت کا سامان جلکر راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوگیا، حادثہ میں ایک حاملہ گائے بھی ہلاک ہوگئی۔

fire-damages-two-cow-sheds-in-panjigam-bandipora-two-cattles-died
Etv Bharat باںڈی پورہ آتشزدگی میں دو گاؤ خانے تباہ، لاکھوں کا نقصان

باںڈی پورہ آتشزدگی میں دو گاؤ خانے تباہ، لاکھوں کا نقصان

بانڈی پورہ: بانڈی پورہ کے پنزیگام میں منگل کے روز آتشزدگی کے ایک واقعہ میں دو گاؤ خانے نذر آتش ہوگئے۔ اس آگ کے واقعہ میں لاکھوں روپے کا مالی نقصان ہونے کے علاوہ ایک حاملہ گائے بھی جھلس کر ہلاک ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق آج دوپہر کو آگ عبدالرشید کے گاؤ خانے سے اچانک ظاہر ہوئی۔ آگ آناً فاناً پڑوسی مشتاق احمد خواجہ کے گاؤ فارم میں پھیل گئی۔ گاؤ فارم میں بڑی مقدار میں گھاس، چوکھر اور فیڈ موجود ہونے کے سبب آگ نے چند منٹوں کے دوران ہی ہولناک شکل اختیار کرلی۔

بتایا جارہا ہے کہ مشتاق احمد نے تقربیاً 15 لاکھ روپے کا قرضہ لے کر ایگ گاؤ فارم شروع کیا تھا جس میں وہ تقریباً دس گائیں وہ پالتا تھا۔تاہم اس آگ کے واقعہ میں فارم پوری طرح سے خاکستر ہوا۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ آگ کی واردات سے متاثرہ ایک بار پھر بے روز گار ہوگیا ہے ۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کئی لاکھ روپے کی عمارت خاکستر ہونے کے ساتھ ساتھ تقربیاً 50 ہزار روپے کی مالیت کا چوکھر ،گھاس اور دیگر ضروری اشیاء اور ایک حاملہ گائے آگ کی نذد ہوگئی ہے۔مقامی لوگوں کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک درجن کے قریب جانوروں کو بچایا گیا ۔

مزید پڑھیں: House Gutted in Pulwama راجپورہ، پلوامہ میں آتشزدگی کا واقعہ، رہائشی مکان خاکستر

مقامی افراد کے مطابق اگرچہ فائر اینڈ ایمرجنسی کی گاڑیاں بروقت موقعے پر پہنچی تاہم ہولناک شکل اختیار کرنے کے بعد وہ بہت جلد آگ پر قابو نہ پاسکے ۔ متاثرہ مشتاق احمد کے مطابق اس فارم کا انشورنس نہیں کیا گیا تھا ۔ مقامی لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے اپیل کہ ہے کہ مشتاق احمد کی بھرپور معاونت کی جائے تاکہ وہ ایک بار پھر اپنی روزی روٹی کما سکے،اگرچہ پولیس تھانہ بانڈی پورہ میں اس حوالے سے کیس درج کرکے مزید تحقیقات کا عمل شروع کی،تاہم ابھی تک آگ لگنے کا سبب معلوم نہیں ہو سکا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.