ETV Bharat / state

Drug De Addiction Awareness Programme سمبل اور سوناواری میں منشیات مخالف بیداری پروگرام

author img

By

Published : Dec 20, 2022, 12:01 PM IST

شمالی کشمیر کے سمبل، بانڈی پورہ میں منعقدہ آگاہی پروگرام کے دوران مقررین نے منشیات کے مضر اثرات پر روشنی ڈالی۔ Drug Awareness Programme Bandipora

Drug De Addiction Awareness Programme at Sumbal Bandipora
Drug De Addiction Awareness Programme at Sumbal Bandipora

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر میں منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے اور عوام خصوصاً طالب علموں کو اس کے مضرت اثرات سے باخبر کرنے کی غرض سے ڈاک بنگلوو سمبل اور سوناواری میں ایک منشیات مخالف بیداری پروگرام کا انعقاد عمل میں لایا گیا۔ بیداری پروگرام کا اہتمام رحمۃ للعالمین (ص) فاؤنڈیشن نے کیا تھا۔ Drug De Addiction Awareness Programme at Sumbal Bandipora

سمبل، سوناواری میں منشیات مخالف بیداری پروگرام

بیداری پروگرام میں مختلف سماجی کارکنان، علماء کرام اور مدعو کیے گئے مقررین، مقامی باشندوں سمیت طلباء کی ایک خاصی تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام میں ایس ڈی ایم سمبل ڈاکٹر بشیر احمد لون اور رحمت العالمین فاؤنڈیشن (ص) کے سربراہ شیخ فردوس کے علاوہ متعدد علماء و سماجی کارکنان نے حاضرین سے منشیات کے بڑھتے رجحان کو کم کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرنے پر زور دیا۔ اس موقع پر مقررین نے لوگوں کو نشے سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہوئے منشیات سے سماج میں مرتب ہو رہے منفی اثرات سے آگاہ کیا۔ Sumbal Bandipora Drug De Addiction Awareness Programme

مزید پڑھیں: Drug Awareness Programme Tral: منشیات کے خلاف مل کر کام کرنے کی ضرورت، اے ڈی سی ترال

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.