ETV Bharat / state

Bandipora Cleanliness Drive ارن، بانڈی پورہ میں خصوصی صفائی مہم

author img

By

Published : Apr 12, 2023, 4:07 PM IST

بانڈی پورہ کے ارن علاقے میں خصوصی صفائی ابھیان کے تحت ڈی ڈی سی ارن نے صفائی کے لیے مخصوص ایک گاڑی کا رسمی طور افتتاح کیا۔ DDC Arin Cleanliness Drive

ارن، بانڈی پورہ میں خصوصی صفائی مہم
ارن، بانڈی پورہ میں خصوصی صفائی مہم

ارن، بانڈی پورہ میں خصوصی صفائی مہم

بانڈی پورہ (جموں و کشمیر) : ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل ممبر، ارن، بانڈی پورہ غلام محی الدین نے علاقے میں صفائی ستھرائی کو یقین بنائے جانے کے حوالہ سے ایک محکمہ دیہی ترقی کے تعاون سے فراہم کی گئی ایک خصوصی وین کا افتتاح کیا۔ ارن، بانڈی پورہ میں روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کچرا جمع کرنے کے لیے ایک گاڑی کے علاوہ دو درجن کے قریب ریڈیاں خریدی گئیں جن کا ایک مختصر تقریب کے دوران ڈی ڈی سی ممبر نے رسمی طور افتتاح کیا۔

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈی ڈی سی ممبر ارن، بانڈی پورہ، غلام محی الدین نے کہا کہ ارن علاقہ قدرتی خوبصورتی کے لئے کافی مشہور ہے اور اپنی ایک علیحدہ شناخت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ علاقے میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنائے جانے، گھروں اور خارج ہونے والے کوڑا کرکٹ کو جمع کرکے اسے ٹھکانہ لگانے کے علاوہ ڈرینز، اور نالیوں کی خصوصی صفائی انجام دینے کی غرض سے خصوصی صفائی مہم شروع کی گئی ہے۔ اور اس مہم کو کامیاب بنانے کی غرض سے بڑی تعداد میں سامان بھی خریدا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’ایک زمانے میں اران علاقہ صاف و شفاف پانی کی وجہ سے ضلع باندی پورہ میں مشہور تھا، بانڈی پورہ کے کئی نالے اسی علاقے سے ہوکر گزرتے تھے جن میں ارن ،سریندر اور کھندری نالے قابل ذکر ہیں تاہم ان ندی نالوں کے کناروں پر اب ہر جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔ جس سے پانی بے حد آلودہ ہو چکا ہے۔ ندی نالوں کے ساتھ ساتھ سڑکوں، گلی کوچوں اور بستیوں کے آس پاس کی بھی یہی حالت ہے۔‘‘

ڈی ڈی سی ارن کا کہنا ہے کہ علاقے کو صاف و شفاف بنانے اور اس کی شان رفتہ بحال کرنے کے لئے انہوں نے کمر کسی ہے اور یہ مہم اسی کی ایک کڑی ہے۔ جس کے ذریعے روزانہ کی بنیاد پر کوڑا کچرا جمع کرکے ایسی جگہوں پر جمع کیا جائے گا جس سے بہتا اور صاف و شفاف پانی متاثر نہ ہو۔ انہونے مزید کہا کہ ’’ہم نے تقریبا ہر علاقے میں pit / گھڑے تعمیر کئے ہیں جہاں یہ فضلہ جمع کیا جائے گا۔‘‘

مزید پڑھیں: Safapora Cleanliness Drive: صفا پورہ، گاندربل میں صفائی مہم

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں آگے مزید اقدامات اٹھاکر مزید گاڈیوں اور عملہ اسے جوڈا جائے گا ۔اس مہم کے تحت میونسپل علاقوں کی طرح ہر گھر سے ماہانہ بنیادوں پر فیس جمع کی جائے گی تاہم ابھی بی پی ایل اور اے پی ایل کے لئے یہ فیس مختص نہیں کی گئ ہے جس میں سوچ و بچار کیا جارہا ہے ۔انہونے کہا کہ اس مہم سے درجنوں افراد کو روزگار بھی فراہم ہوگا ۔ انہونے علاقے کے مقامی افراد سے اس مہم میں جھڑنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تعاون اور صفائ کی اہمیت کو سمجھے بغیر یہ مہم کبھی کامیاب نہیں ہوسکتی ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.