ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: ڈی ایل ایس سی سی کی میٹنگ میں اہم فیصلے

author img

By

Published : Feb 2, 2021, 5:08 PM IST

ڈی سی بانڈی پورہ نے ڈی ایل ایس سی سی میٹنگ کی سربراہی کی
ڈی سی بانڈی پورہ نے ڈی ایل ایس سی سی میٹنگ کی سربراہی کی

میٹنگ کے دوران ایس آر او 43 کے تحت بھرتی کے لیے ایک معاملہ کلیئر کیا گیا جبکہ ایک اور معاملے کو منظوری دی گئی اور مزید کارروئی کے لیے متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیا گیا۔

ضلع سطح کی اسکریننگ کم مشاورتی کمیٹی (ڈی ایل ایس سی سی) نے منگل کو عسکریت پسندی سے متاثرہ دو مقدمات کو منظوری دے دی اور گریز میں ایل او سی پر گولہ باری کے نتیجے میں 32 خاندانوں کے حق میں معاوضے کو منظوری دی۔
اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ڈاکٹر اویس احمد نے کی جبکہ سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راہل ملک، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر بانڈی پورہ ظہور احمد میر، اسسٹنٹ کمشنر ریونیو ریاض احمد بیگ، آرمی اور بی ایس ایف کے افسران کے علاوہ دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔
میٹنگ کے دوران ایس آر او 43 کے تحت بھرتی کے لئے ایک معاملہ کلیئر کیا گیا جبکہ ایک اور معاملے کی منظوری دی گئی اور مزید کارروائی کے لئے متعلقہ محکمہ کے حوالے کردیا گیا۔
ایگزیکٹو انجینئر (ایس ایس ڈی) گریز کی تصدیق پر گریز میں سرحد پر گولہ باری سے ہونے والے نقصان کے 32 واقعات میں معاوضے کی بھی منظوری دی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.