ETV Bharat / state

Daily Wagers Protest in Bandipora: اجرتیں واگزار نہ کرنے کے خلاف ڈیلی ویجرز کا خاموش احتجاج

author img

By

Published : Oct 7, 2022, 3:37 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں محکمہ اریگین اور جل شکتی سے وابستہ عارضی ملازمین نے ضلع ٹریجری آفسیر پر انکی اجرتیں روکنے کا الزام عائد کرتے ہوئے خاموش احتجاج درج کیا۔ Daily Wagers Staged Protest in Bandipora

Daily Wagers Protest in bandipora: اجرتیں واگزار نہ کرنے کے خلاف ڈیلی ویجرز کا خاموش احتجاج
Daily Wagers Protest in bandipora: اجرتیں واگزار نہ کرنے کے خلاف ڈیلی ویجرز کا خاموش احتجاج

بانڈی پورہ: یومیہ اجرت پر کام کر رہے محکمہ جل شکتی اور محکمہ اریگیشن سے وابستہ عارضی ملازمین نے ٹریجری آفس بانڈی پورہ کے باہر خاموش احتجاج درج کیا۔ احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے ٹریجری آفیسر بانڈی پورہ پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے بلا وجہ ان کی اجرتیں روک رکھی ہیں، جبکہ ڈیلی ویجرز کی اجرتیں یکم تاریخ کو ہی لیفٹیننٹ گورنر انتظامیہ نے ریلیز کر دی ہیں۔ Jal Shakti Daily Wagers Protest in Bandipora

بانڈی پورہ میں محکمہ جل شکتی کے ڈیلی ویجرز کا احتجاج

احتجاج کر رہے عارضی ملازمین نے دعویٰ کیا کہ ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سیکریٹریٹ سے اجرتیں واگزار کی گئیں تاہم ضلع ٹریجری آفسیر ’بہانہ‘ بنا کر اجرتیں روک رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر سبھی اضلاع میں یومیہ اجرت پر کام کر رہے عارضی ملازمین کی اجرتیں واگزار کی گئیں تاہم صرف ضلع بانڈی پورہ کا ٹریجری آفیسر و لعل کا مظاہرہ کرکے اور نامعلوم وجوہات کی بنا ہر اجرتیں واگزار نہیں کر رہا۔ Daily Wagers Protest Against Treasury Officer Bandipora

احتجاج کر رہے ایک معمر عارضی ملازمین نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اور ان جیسے کئی دیگر عارضی ملازمین برسوں بلکہ دہائیوں سے قلیل ماہانہ اجرت پر بحیثیت عارضی ملازم اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے ٹریجری آفیسر کی جانب سے اجرتیں روکنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکام سے مداخلت کی اپیل کی۔ Bandipora Daily Wagers Protest

مزید پڑھیں: Protest Against BJP After HM Rally امت شاہ کی ریلی کے بعد جل شکتی محکمہ کے عارضی ملازمین کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اگر فوری طور اجرتیں واگزار نہیں کی گئیں تو ڈیلی ویجر ٹریجری افسر کے خلاف احتجاج میں شدت لانے پر مجبور ہو جائیں گے۔‘‘ ادھر، متعلقہ ٹریجری آفیسر اپنے آفس میں موجود نہ تھے، تاہم موبائل فون کے ذریعے ان سے رابطہ قائم کرنے پر انہوں نے کہا کہ ’’ایک تحریری شکایت موصول ہونے کے بعد ڈیلی ویجرز کی تنخواہیں واگزار نہیں کی گئیں۔‘‘ تاہم انہوں نے اس ضمن میں مزید وضاحت نہیں کی۔ Wages Not released Daily Wagers Protest

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.