ETV Bharat / state

CRPF Organised Medical Camp in Bandipora: سی آر پی ایف کی جانب سے بانڈی پورہ میں میڈیکل کیمپ

author img

By

Published : May 14, 2022, 7:48 PM IST

سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین کی جانب سے شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں میڈیکل کیمپ کے دوران مریضوں کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ CRPF Organised Medical Camp in Bandipora

سی آر پی ایف کی جانب سے بانڈی پورہ میں میڈیکل کیمپ منعقد
سی آر پی ایف کی جانب سے بانڈی پورہ میں میڈیکل کیمپ منعقد

بانڈی پورہ: سی آر پی ایف تھرڈ بٹالین کی جانب سے بانڈی پورہ کے کئی دور دراز علاقوں میں مفت طبی کیمپ کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔ ضلع کونن گاؤں میں منعقد کیے گئے میڈیکل کیمپ میں سی آر پی ایف، محکمہ آیوش سمیت ضلع اسپتال سے مدعو کیے گئے ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا۔ میڈیکل کیمپ میں درجنوں مقامی افراد کا معائنہ کرنے کے علاوہ انہیں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ CRPF Organised Medical Camp in Bandipora

سی آر پی ایف کی جانب سے بانڈی پورہ میں میڈیکل کیمپ منعقد

سی آر پی ایف کے کمانڈنگ آفیسر نے میڈیا کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کیمپ میں ایلوپیتھک ادویات کے ساتھ ساتھ آیوشمان کی جانب سے بھی انرجی بوسٹرس اور قوت مدافعت بڑھانے والی ادویات تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مستقبل میں اس طرح کے مزید طبی کیمپ منعقد کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی آر پی ایف کی جانب سے دور دراز علاقوں کا انتخاب کرکے طبی کیمپس منعقد کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس طرح کے کیمپس کے انعقاد سے نہ صرف ضرورت مند افراد کو بروقت طبی مدد ملتی ہے، بلکہ اس سے عوام اور سکیورٹی فورسز کے مابین تعلقات مزید بہتر اور مستحکم ہوتے ہیں۔‘‘ مقامی باشندوں، پی آر آئی ممبران نے سی آر پی ایف کی کاوشوں کی سراہنا کی۔ Free medical Camp in Bandipora

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.