ETV Bharat / state

World Day Against Child Labour: جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ویلفیئر مشن کی جانب سے بچہ مزدوری کے خلاف مہم

author img

By

Published : Jun 14, 2022, 9:28 AM IST

جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ویلفیئر مشن کی جانب سے بچہ مزدوری کے خلاف مہم
جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ویلفیئر مشن کی جانب سے بچہ مزدوری کے خلاف مہم

بچوں کی مزدوری کے خلاف منائے جانے والے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ویلفیئر مشن کی جانب سے بیداری مہم جاری کی گئی ہے جو ایک جولائی تک جاری رہے گی۔ anti child labour day

ہر برس 12 جون کو عالمی بچہ مزدوری مخالف دن منایا جاتا ہے۔ اس کا مقصد لوگوں کو کم عمر کے بچوں کو مزدوری نہ کرانے اور انہیں تعلیم سے آراستہ کرنے کے لیے بیدار کرنا ہے۔ جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں بچوں کی مزدوری کے خلاف منائے جانے والے بین الاقوامی دن کی مناسبت سے جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ویلفیئر مشن کی جانب سے مختلف پروگرامز کا آغاز کیا گیا جو ایک جولائی تک جاری رہے گا۔ Campaign against child labor by JK Students Welfare Mission

جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ویلفیئر مشن کی جانب سے بچہ مزدوری کے خلاف مہم

اس حوالے سے جموں وکشمیر اسٹوڈنٹس ویلفیئر مشن، علم ادب آب فاونڈیشن، سخی ون اسٹاپ سینٹر نے انٹیگریٹڈ چائلڈ پروٹیکشن سروسز بانڈی پورہ اور ضلع انتظامیہ کی وساطت سے بانڈی پورہ کے کانفرنس حال میں ایک جانکاری پروگرام کا اہتمام کیا۔ جس میں آئی سی ڈی ایس، آئی سی پی ایس، سی ڈبلیو سی سول سوسائٹی ممبرس والنٹئرس اور طلبہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: بچہ مزدوری سے بچوں کی جسمانی نشو و نما متاثر ہوتی ہے

جانکاری کے حوالے سے منعقد کیے جانے والے اس پروگرام میں سینٹر ایڈمنسٹریٹر او ایس سی بانڈی پورہ عشرت ایوب، اسسٹنٹ لیبر کمشنر بانڈی پورہ محمد عارف، ڈی سی پی او آی سی پی ایس گوہر محمود، چئیرمین چائلڈ ویلفیئر کمیٹی بانڈی پورہ غلام محمد میر اور دیگر مقررین نے چائلڈ لیبر کے قوانین کے متعلق لوگوں کو جانکاری فراہم کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.