ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: دس سال گزرنے کے باوجود واٹر سپلائی اسکیم تکمیل سے کوسوں دور

author img

By

Published : Jul 3, 2021, 3:18 PM IST

بانڈی پورہ: دس سال گزرنے کے باوجود واٹر سپلائی اسکیم تکمیل سے کوسوں دور
بانڈی پورہ: دس سال گزرنے کے باوجود واٹر سپلائی اسکیم تکمیل سے کوسوں دور

شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ میں سنہ 2010میں واٹر سپلائی اسکیم شروع کی گئی جسے ایک دہائی سے بھی زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود مکمل نہیں کیا گیا۔

محکمہ جل شکتی نے دس سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل ضلع بانڈی پورہ کے اشٹینگو، بڈیاری کنہ بٹھی اور گھاٹ علاقوں میں رہائش پذیر ہزاروں نفوس کے لیے واٹر سپلائی اسکیم کے تحت ایک پروجیکٹ کا افتتاح کیا۔

بانڈی پورہ: دس سال گزرنے کے باوجود واٹر سپلائی اسکیم تکمیل سے کوسوں دور

مقامی باشندوں کے مطابق ابتدائی ایام سے ہی پروجیکٹ پر سست رفتاری سے کام انجام دیا جاتا رہا جس کے باعث عرصہ دراز گرزنے کے باوجود مقامی آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا نہیں کیا جا رہا۔

انہوں نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سست رفتاری کے باعث پروجیکٹ پر ابتدائی ایام میں شروع کیا گیا کام بھی خراب ہو چکا ہے۔

انہوں نے محکمہ جل شکتی کے افسران سمیت ضلع انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’متعلقہ حکام ہر بار ایک یا دو مہینوں میں پروجیکٹ کو پورا کرنے کا صرف وعدہ کرتے ہیں، تاہم پروجیکٹ کو مکمل کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے، جس کے سبب مقامی آبادی کو ایک مقامی گندے نالے کا پانی استعمال کرنا پڑ رہا ہے۔‘‘

مقامی باشندوں نے بتایا کہ گندا پانی استعمال کرنے کے سبب لوگوں کو اکثر و بیشتر بیمار ہونے کا خطرہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں؛ بانڈی پورہ: سب سینٹرآج بھی مکمل ہونے کا منتظر

انہوں نے کہا کہ علاقے میں پینے کا صافی پانی مہیا کرانے اور واٹر اسکیم کو مکمل کیے جانے سے متعلق مقامی لوگوں نے کئی بار احتجاج بھی کیا، تاہم انکے مطابق اعلیٰ حکام کی جانب سے یقین دہانیوں کے سوا انہیں کچھ حاصل نہیں ہوا۔

اس ضمن میں محکمہ جل شکتی کے ایگزیکٹیو انجینئر نے کہا کہ فنڈس کی کمی کے باعث واٹر اسکیم پر کام رکا پڑا ہے۔ تاہم انہوں نے دعویٰ کیا کہ بہت جلد اشٹینگو واٹر سپلائی اسکیم کو مکمل کرکے لوگوں کو صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.