ETV Bharat / state

Arbeen Tahir Writes Quran With Hands بارہویں جماعت کی طالبہ اربین طاہر نے ہاتھ سے قرآن پاک کا نسخہ لکھا

author img

By

Published : Dec 12, 2022, 10:53 AM IST

Updated : Dec 12, 2022, 1:34 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

بانڈی پورہ ضلع کے حاجن گاؤں سے تعلق رکھنے والی اربین طاہر نے 6 ماہ میں 900 سو صفحات پر مشتمل ہاتھ سے قرآن پاک کا نسخہ لکھ کر اپنے والدین کا سر فخر سے بلند کر دیا۔ Arbeen Tahir Writes Quran With Hands

بانڈی پورہ: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کے سید محلہ حاجن گاؤں سے تعلق رکھنے والی اربین طاہر نے چھ ماہ میں نو سو صفحات پر مشتمل ہاتھ سے قرآن پاک کا نسخہ لکھا۔ اربین طاہر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول حاجن بانڈی پورہ میں 12ویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ اربین نے کہا کہ الحمدللہ میں نے صرف چھ ماہ میں اپنے ہاتھ سے مقدس قرآن مجید تحریر کیا ہے۔ قرآن شریف ہاتھ سے لکھنا میرے بچپن کا خواب تھا، جس سے میں نے بڑی محنت اور بڑی لگن سے پورا کیا ہے۔

بارہویں جماعت کی طالبہ اربین طاہر نے ہاتھ سے قرآن پاک کا نسخہ لکھا

اربین نے کہا کہ ابتدائی طور پر میں نے خطاطی کا کام صرف اپنی ہینڈ رائٹنگ کو بہتر بنانے کے لیے شروع کیا۔میں نے قرآن کے ایک باب سے آغاز کیا اور ایسا کرکے کافی خوشی محسوس ہوئی جس کے بعد میں نے پورے قرآن کی خطاطی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس نے جو پہلا پروجیکٹ شروع کیا وہ بغیر کسی پروفیشنل ٹرینر کی رہنمائی کے چھ ماہ میں مکمل ہوا۔ ان کے ہاتھ سے لکھا ہوا یہ قرآن نو سو صفحات پر مشتمل ہے۔ Arbeen Tahir Writes Quran With Hands

انہوں نے مزید کہا کہ میرےوالدین اور میرے گھر کے سبھی افراد نے اس طریقہ کار میں دل سے میرا ساتھ دیا۔ میں اپنے کزن ڈاکٹر سیرت وانی کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی، جو میری تحریک ہے اور انہوں نے میری مدد اور اخلاقی طور میری رہنمائی کی۔ اربین نے کہا کہ میرا پیغام تمام طلبا و طالبات کے لیے جو جدوجہد کر رہے ہیں اور خاص طور پر نوجوانوں کے لیے، زندگی میں آپ بہت سے اتار چڑھاؤ سے گزریں گے اور اپنی صلاحیتوں پر بھروسہ رکھنے کے ساتھ ساتھ کامیابی کے راستے پر اپنے امکانات اور کامیابی کے عزم کو بہتر بنائیں گے جو آپ کو زندگی میں آنے والی کسی بھی رکاوٹ کو دور کرنے اور دور کرنے کے قابل بنائے گا پھر آپ اپنے خوابوں کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں۔ بچپن کے خواب بہت خوبصورت ہوتے ہیں۔ Arbeen Tahir Writes Quran With Hands

یہ بھی پڑھیں : قرآن پاک کا نسخہ ہاتھ سے لکھنے والا نوجوان

Last Updated :Dec 12, 2022, 1:34 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.