بانڈی پورہ: گریز میں موبائل ٹاور کا افتتاح، 4جی خدمات کا آغاز

author img

By

Published : Sep 11, 2021, 3:48 PM IST

بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں موبائل ٹاور کا افتتاح
بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں موبائل ٹاور کا افتتاح ()

شمالی کشمیر کے سرحدی علاقہ گریز کے کنزلون علاقے میں ایک نجی کمپنی کی جانب سے نصب کئے گئے موبائل ٹاور کا باضابطہ افتتاح کیا گیا جس پر یہاں کے عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ضلع بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں کنزلون ایک ایسا علاقہ ہے جہاں پر موبائل نیٹورک کے حوالے سے لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا اور یہاں کے لوگ 4 جی انٹرنیٹ سروس سے بھی محروم تھے۔

بانڈی پورہ کے سرحدی قصبہ گریز میں موبائل ٹاور کا افتتاح

موبائل نیٹ ورک کمپنی ریلائنس جیو کی جانب سے علاقے میں باضابطہ طور موبائل ٹاور کا افتتاح کیا گیا جس سے اب علاقے میں لوگ 4 جی انٹرنیٹ سروس سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں خصوصاً طلباء کے بہتر مستقبل کے لئے یہ ایک سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

افتتاحی تقریب کے دوران بلاک ڈیولپمنٹ چیئرمین مختار احمد نے جیو کمپنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’’کنزلون علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہیں کیونکہ گریز کے اس علاقے میں اس سے قبل لوگوں کو کمیونیکیشن کے حوالے سے کافی مسائل درپیش تھے۔‘‘

بی ڈی سی کنزلون نے مزید کہا کہ علاقے میں موبائل ٹاور نصب ہونا اور 4جی سروسز شروع ہونا ان کے لئے بہت اہم ہیں کیونکہ ’’ان دنوں جبکہ کورونا وائرس کے دوران تعلیمی ادارے بند ہیں اور طلباء آن لائن کلاسز کے ذریعے تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ علاقے میں فور جی سروسز نہ ہونے سے طلبہ آن لائن طرز سے پڑھائی نہیں کر پا رہے تھے۔‘‘

مزید پڑھیں: بانڈی پورہ: رات کے دوران سڑکوں کے میگڈمائزیشن کیے جانے کا مطالبہ

قابل ذکر ہے کہ سرحدی علاقہ گریز کا قریب 5 ماہ تک ضلع سمیت وادی کشمیر سے زمینی رابطہ منقطع رہتا ہے اور علاقے میں کمزور موبائل نیٹ ورک کے سبب لوگوں کو کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.