ETV Bharat / state

بانڈی پورہ: حضرت علی کی ولادت کے سلسلے میں تقریب کا اہتمام

author img

By

Published : Mar 1, 2021, 5:19 PM IST

اس تقریب کا اہتمام مکتب امامیہ تنظیم المکاتب گامدو سوناواری کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس موقع پر مختلف علماء کرام نے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی حیات اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی-

ولادت کے سلسلے میں تقریب منعقد
ولادت کے سلسلے میں تقریب منعقد

ولادتِ حضرت علی کرم اللہ تعالیٰ وجہ کی مناسبت سے آج شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے گامدو علاقے میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں درسگاہ کے درجنوں طلبا کے علاوہ مقامی عوام نے شرکت کی۔

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کی ولادت کے سلسلے میں تقریب منعقد

اس موقع پر علماء نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی اور ان کے دین اسلام کے تئیں خدمات پر روشنی ڈالی۔ اس تقریب کا اہتمام مکتب امامیہ تنظیم المکاتب گامدو سوناواری کی جانب سے کیا گیا تھا اور اس موقع پر مختلف علماء کرام نے حضرت علی رضی اللہ تعالٰی عنہ کی حیات اور ان کی تعلیمات پر روشنی ڈالی۔

یہ بھی پڑھیے
اسکول چلے ہم ----

علماء نے حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی زندگی کو تمام انسانوں کے لئے مشعل راہ قرار دیا اور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی تلقین کی- اس موقع پر مکاتب سے وابستہ طلباء و طالبات نے مختلف تعلیمی پروگراموں کا بھی مظاہرہ کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.