ETV Bharat / state

Asha Workers Protest in Sumbal, Bandipora: سمبل، بانڈی پورہ میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

author img

By

Published : Mar 3, 2022, 6:13 PM IST

مشاہرے میں اضافے اور نوکریوں کی مستقلی کی مانگ کرتے ہوئے آشا ورکرز نے سمبل، بانڈی پورہ میں احتجاجی مظاہرہ Asha Workers protest in Sumbal, Bandipora کیا۔

Asha Workers protest in Sumbal, Bandipora: سمبل، بانڈی پورہ میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ
Asha Workers protest in Sumbal, Bandipora: سمبل، بانڈی پورہ میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

بانڈی پورہ: جموں و کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے حاجن میڈکل بلاک سے وابستہ آشا ورکرز یونین نے احتجاج کرتے ہوئے Asha Workers protest in Sumbal, Bandipora ان کے مشاہرے میں اضافہ اور مستقل ملازمت فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔

سمبل، بانڈی پورہ میں آشا ورکرز کا احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے کہا کہ انہیں لیبر قوانین کے مطابق انہیں 18 ہزار روپے ماہانہ مشاہرہ ملنا چاہیے۔ ان کے مطابق انہیں محض دو ہزار روپے دے کر ان کی حق تلفی کی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’آشا ورکرز محکمہ صحت کی ریڑ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہیں، لاک ڈاؤن کے دوران آشا ورکرز نے تندہی اور جانفشانی سے کام کیا۔‘‘

احتجاج کر رہی آشا ورکرز نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں مستقل ملازمت فراہم کرنے کے حوالے سے ٹھوس اور سنجیدہ اقدمات نہیں اٹھائے جا رہے۔

انہوں نے کہا کہ ’’جب تک ہمیں مستقل ملازمت فراہم نہیں کی جاتی، ہمیں لیبر قوانین کے مطابق 18ہزار روپے ماہانہ اجرت ملنی چاہیے۔‘‘

قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل بھی آشا ورکروں نے اپنے مطالبات منوانے کے لیے متعدد بار احتجاج کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.