ETV Bharat / state

Manipur Violence دو نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے میں پرتشدد احتجاج جاری ، دو اضلاع مین دوبارہ کرفیو نافذ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 28, 2023, 3:00 PM IST

مرکزی حکومت منی پور میں حالات پرامن ہونے کا لاکھ دعویٰ کرے لیکن منی پور میں ابھی بھی کسی نہ کسی بات کو لیکر احتجاج اور تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ دو نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے میں یہاں پرتشدد احتجاج کے چلتے دو اضلاع امپھال ایسٹ اور ویسٹ میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے۔Curfew imposed again in two districts of Imphal East and West

violent protests rock imphal
violent protests rock imphal

امپھال: منی پور میں دو نوجوانوں کی ہلاکت کے معاملے میں پرتشدد احتجاج جمعرات کی صبح تک جاری رہا۔ ہجوم نے امپھال ویسٹ میں ڈپٹی کمشنر کے دفتر میں توڑ پھوڑ کی۔ معلومات کے مطابق اس دوران دو چار پہیہ گاڑیوں کو بھی آگ لگا دی گئی۔ واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے حکام نے کہا کہ جولائی میں لاپتہ ہونے والے دو نوجوانوں کی لاشوں کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔ جس کے بعد منگل کو ریاستی دارالحکومت میں طلباء کی قیادت میں تشدد کا ایک تازہ واقعہ پیش آیا۔

حکام نے بتایا کہ بدھ کی رات اوری پوک، یائسکول، ساگول بند اور تیرا ، کے علاقوں میں مظاہرین کی سیکورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ ہوئی۔ جس کے بعد فورسز کو حالات پر قابو پانے کے لیے کئی راؤنڈ آنسو گیس کے گولے داغنے پڑے۔ انہوں نے کہا کہ مظاہرین نے سیکورٹی فورسز کو رہائشی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے ٹائروں، پتھروں اور لوہے کے پائپوں کو جلا کر سڑکیں بند کر دیں۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے کہا کہ تشدد زدہ منی پور میں ضروری تصدیق کے بعد آدھار کارڈ جاری کیے جائیں

ہجوم نے ڈی سی آفس میں بھی توڑ پھوڑ کی اور دو چار پہیہ گاڑیوں کو آگ لگا دی۔ انہوں نے بتایا کہ سی آر پی ایف کے جوانوں نے صورتحال پر قابو پالیا۔ اس دوران منگل سے اب تک 65 مظاہرین زخمی ہوئے ہیں۔ سیکورٹی فورسز نے پرتشدد مظاہروں کے چلتے دو اضلاع (امپھال ایسٹ اور ویسٹ) میں دوبارہ کرفیو نافذ کر دیا ہے۔

دریں اثنا، پولیس نے بتایا کہ تھوبل ضلع کے کھونگجام میں بی جے پی کے دفتر کو آگ لگا دی گئی۔ منی پور پولیس نے ایک بیان میں کہا کہ ہجوم نے پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے پولیس کی گاڑی کو آگ لگا دی اور ایک پولیس اہلکار پر حملہ کیا اور اس کا ہتھیار چھین لیا۔ کہا گیا ہے کہ ایسے جرائم میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ چھینا گیا اسلحہ برآمد کر کے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔وہیں، منی پور کمیشن فار پروٹیکشن آف چائلڈ رائٹس نے سیکورٹی فورسز پر زور دیا کہ وہ نوجوانوں کے خلاف لاٹھی چارج، آنسو گیس کے شیل اور ربر کی گولیوں کا استعمال نہ کریں۔ منی پور میں شیڈیولڈ ٹرائب کا درجہ دینے کے میتی کمیونٹی کے مطالبے کے خلاف 3 مئی کو پہاڑی اضلاع میں 'قبائلی یکجہتی مارچ' کے انعقاد کے بعد ریاست میں ہونے والے ذات پات کے تشدد میں اب تک 180 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.