ETV Bharat / state

'اتوار کو میانمار میں الفا (آئی) کے موبائل کیمپ کو بھارتی فوج کے ڈرون نے نشانہ بنایا'

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 8, 2024, 1:14 PM IST

Indian Army Attacks ULFA in Myanmar: الفا (آئی) نے بھارتی فوج پر اس کے میانمار میں واقع کیمپ پر ڈرون سے حملہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حالانکہ بھارتی حکومت اور میانمار حکومت نے اس حملے کی تصدیق نہیں کی ہے۔

ULFA (I) claims its mobile camp in Myanmar being targeted by Indian Army drones on sunday
ULFA (I) claims its mobile camp in Myanmar being targeted by Indian Army drones on sunday

گوہاٹی: یونائیٹڈ لبریشن فرنٹ آف آسام (آزاد) نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی فوج نے میانمار میں واقع اس کے کیمپ پر منصوبہ بند حملہ کیا ہے۔ میانمار میں مقیم پریش بروا کی قیادت میں کالعدم دھڑے نے پیر کو ایک پریس ریلیز جاری کی جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ پڑوسی ملک میں واقع اس کا ایک موبائل کیمپ بھارتی فوج کے ڈرون حملے کا نشانہ بنا ہے۔ گروپ کے پبلسٹی ونگ کے انچارج کیپٹن رومیل آسام کے زیر دستخطی ریلیز میں کہا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے فضائی حملے میں الفا (آئی) کے دو کیڈرز زخمی ہوئے ہیں۔

الفا (آئی) کے دعوے کے مطابق، اتوار، 7 جنوری کو، بھارتی فوج نے بھارت کی طرف سے ایک ڈرون سے الفا کیمپ پر تین بم داغے۔ اس میں دعویٰ کیا گیا کہ پہلا حملہ شام 4.10 بجے ڈرون کے ذریعے کیا گیا، دوسرا حملہ صبح 4.12 بجے اور تیسرا حملہ صبح 4:20 پر کیا گیا۔ رومیل آسام نے بیان میں کہا کہ تیسرا بم نہیں پھٹا۔ پہلے دو بم دھماکوں میں تنظیم کے دو ارکان زخمی ہوئے تھے۔ تاہم، الفا (آئی) کے اس بیان کے برعکس، نہ تو حکومت ہند اور نہ ہی میانمار انتظامیہ نے اس خبر کی تصدیق کی ہے۔ یہاں تک کہ پریش بروا نے بھی اس واقعہ پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الفا اور مرکزی حکومت کے درمیان تاریخی امن معاہدے پر دستخط

خیال رہے کہ حکومت ہند نے چند روز قبل الفا کے حامی مذاکراتی گروپ کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس کے فوراً بعد، بیرون ملک سے الفا (آئی) کی قیادت کر رہے پریش بروا نے حکمت کے ساتھ لفظ خودمختار سے گریز کیا اور میڈیا میں سیاسی تاریخ پر مبنی ممکنہ بحث کے لیے اشارہ کیا۔اس دوران، الفا (آئی) کی طرف سے یہ دعویٰ کہ اس پر بھارتی فوج نے میانمار کے کیمپ پر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا تھا، کافی اہمیت رکھتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.