Jobs in Tripura تریپورہ میں اٹھاون ماہ میں چوبیس ہزار نوکریاں، سوشانت چودھری

author img

By

Published : Dec 31, 2022, 10:24 AM IST

تریپورہ میں اٹھاون ماہ میں چوبیس ہزار نوکریاں، سوشانت چودھری

بی جے پی کی قیاد والی تریپورہ حکومت نے اپنے 58 مہینے کی مدت میں 24 ہزار 33 نوکریاں فراہم کی ہے۔ تریپورہ کے وزیر اطلاعات سوشانت چودھری نے حزب اختلاف پارٹیوں پر طنز کرتے ہوئے دعوی کیاکہ تریپورہ میں گزشتہ تین دہائیوں میں اتنی بڑی تعداد میں ملازموں کی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ Sushanta Chowdhury on Tripura Jobs

اگرتلہ: تریپورہ کے وزیر اطلاعات سوشانت چودھری نے جمعہ کو کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی قیادت والی حکومت نے اپنے 58 مہینے کی مدت میں 24,033 نوکریاں فراہم کی ہے جب کہ 17,916 عہدوں پر محکمہ خزانہ نے بھرتی کے لئے رضامندی ظاہر کیا ہے۔ سوشانت چودھری نے یہاں صحافیوں سے کہا کہ تقریبا ڈیرھ سال تک کووڈ 19 سے متاثر رہنے کے باوجود بی جے پی-آئی پی ایف ٹی حکومت کے ذریعے مختلف سرکاری محکموں میں فراہم کی گئی نوکریوں کی تعداد میں 17,686 باقاعدہ، مقررہ تنخواہ والی نوکریاں، 8,103 معاہدے والی ملازمتیں، 1,329 ہمدرد ی والی ملازمتیں اور 5,879 آؤٹ سورس والی نوکریاں شامل ہیں۔ Twenty four thousand jobs in Tripura in fifty eight months

چودھری نے حزب اختلاف پارٹیوں پر طنز کرتے ہوئے دعوی کیا کہ تریپورہ میں گذشتہ تین دہائیوں میں اتنی بڑی تعداد میں ملازمین کی بھرتی نہیں ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ، ملازمین کی تنخواہ کے پیمانے کو سبھی لوگوں کے ساتھ 7ویں مرکزی تنخواہ کمیشن کی شفارش کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا اور گذشتہ چھ مہینے میں انھیں 20 فیصد ڈی اے دیا گیا ہے، جو کہ تاریخی ہے۔ وزیر نے کہا کہ محکمہ خزانہ کے تحت 6,000 خصوصی ایگزیکٹیو، جے آر بی ٹی امیدواروں سے 5,000 ملٹی ٹاسکنگ ملازمین، 3,000 ٹی ای ٹی استاذوں اور 1,000 پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کا عمل چل رہا ہے اور کہا کہ بائیں بازو حکومت نے گزشتہ پانچ برسوں میں 2013 اور2017 کے دوران صرف 13,657 نوکریاں فراہم کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: PM Modi on Jobs in Kashmir جموں کشمیر میں نوجوانوں کو تیس ہزار نوکریاں ملی، مودی

انھوں نے کہا کہ حزب اختلاف کی پارٹیاں اور روزگار اور گزشتہ اسمبلی انتخاب کے دوران بی جے کے ذریعہ کئے گئے وعدوں کے بارے میں من گڑھت باتیں اورغلط تعداد بتا کر عام لوگوں کو گمراہ کر رہی ہیں۔ حالانکہ، جانچ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ اتنے کم وقت اس حکومت کی کامیابی حقیقت میں مثالی ہے اور حکومت اسے جلد ہی عوام کے ڈومین میں لائے گی، جس سے حزب اختلاف سی پی ایم اور کانگریس سماج میں اور الگ ہو جائیں گے۔ چودھری نے آگے کہا کہ حکومت کے فیصلہ کے مطابق، پانچ برسوں تک کرنے والے ٹی آئی ٹی اہل استاذوں میں سے ایک ہزار سے زیادہ استاذوں کو اس ماہ سے ریگولر تنخواہ پر رکھا گیا ہے اور بی جے پی ہیومن ریسورس یاانفراسٹرکچر ڈیولمپنٹ اپنے وعدے سے پیچھے نہیں ہٹی ہے اور کام تیزی پر ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.