ETV Bharat / state

Manipur violence منی پور میں تازہ تشدد میں تین افراد ہلاک

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 2:25 PM IST

سرکاری اہلکار نے کہا کہ، "نامعلوم افراد نے ایرینگ اور کرم وائیپھے کے درمیان ایک علاقے میں صبح تین شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔" کانگ پوکپی میں قائم سول سوسائٹی کی تنظیم کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی (COTU) نے حملے کی مذمت کی ہے۔fresh violence in Manipur

Three killed in fresh violence in Manipur
Three killed in fresh violence in Manipur

امپھال:منی پور کے کانگ پوکپی ضلع میں منگل کی صبح نامعلوم افراد نے کم از کم تین لوگوں کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، ایک اہلکار کے مطابق کانگوئی کے علاقے ایرینگ اور کرم وائیپھے گاؤں کے درمیان گھات لگا کر حملہ کیا گیا۔کانگ پوکپی میں قائم سول سوسائٹی کی تنظیم کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی نے حملے کی مذمت کی ہے۔

کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی نے ایک بیان میں کہا کہ"اگر مرکزی حکومت معمول کی بحالی کے لیے اپنی اپیل پر سنجیدہ ہے، تو اسے فوری طور پر پہاڑی علاقہ کے تمام اضلاع کو تشدد زدہ ڈکلیئر کرنا چاہیئے۔اورآرمڈ فورسیز اسپیشل پاور ایکٹ، 1958 نافذ کرنا چاہیے،" کمیٹی آن ٹرائبل یونٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ واقعہ 8 ستمبر کو ضلع ٹینگنوپال کے پالیل میں ہوئے تشدد کے بعد سامنے آیا ہے۔ اس تشدد میں تین افراد ہلاک اور 50 سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں ایڈیٹرز گلڈ کی درخواست پرہوئی سماعت

منی پور میں شیڈیولڈ ٹرائب کا درجہ دینے کے میتی کمیونٹی کے مطالبے کے خلاف 3 مئی کو پہاڑی اضلاع میں 'قبائلی یکجہتی مارچ' کے انعقاد کے بعد ریاست میں ہونے والے ذات پات کے تشدد میں اب تک 160 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.