ETV Bharat / state

Rahul Gandhi in Cambridge Lecture راہل گاندھی غیر ملکی سرزمین پر بھارت کو بدنام کر رہے ہیں، آسام وزیراعلیٰ

author img

By

Published : Mar 4, 2023, 10:36 AM IST

کانگریس رہنما راہل گاندھی کے کیمبرج یونیورسٹی میں ایک لیکچر کے دوران کہا کہ بھارت میں جمہوریت پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ جس کے بعد آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے کہا کہ 'راہل گاندھی غیر ملکی سرزمین پر بھارت کو بدنام کرنے کی کوشش کی ہے۔ Rahul is defaming India

راہل گاندھی غیر ملکی سرزمین پر بھارت کو بدنام کر رہے ہیں، آسام وزیراعلیٰ
راہل گاندھی غیر ملکی سرزمین پر بھارت کو بدنام کر رہے ہیں، آسام وزیراعلیٰ

گوہاٹی: آسام کے وزیر اعلیٰ ہمانتا بسوا شرما نے جمعہ کے روز پیگاسس جاسوسی معاملے سے متعلق کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے دعووں کو لے کر تنقید کیا اور کیمبرج میں وزیر اعظم کے خلاف نشانہ سادھنے کے بہانے غیر ملکی سرزمین پر بھارت کو بدنام کرنے کی کوشش کی۔ اس سے قبل مرکزی وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر نے بھی راہل گاندھی کی سخت مذمت کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ راہل گاندھی کا بیان جھوٹا اور بھارت کو بدنام کرنے والا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کی اسی رویہ کی وجہ سے اسے شکست کا سامنا ہو رہا ہے۔

مسلسل ٹویٹس میں بی جے پی لیڈر نے راہل گاندھی کے بیان کا جواب دیا اور دعویٰ کیا کہ راہل کے الزامات میں کوئی حقیقت نہیں ہے۔ شرما نے ٹویٹ کیا، 'پہلے غیر ملکی ایجنٹ ہمیں نشانہ بناتے ہیں۔ پھر ہمارے ہی اپنے غیر ملکی زمین پر نشانہ بناتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی کا کیمبرج میں بیان 'وزیر اعظم نریندر مودی کو نشانہ بنانے کی آڑ میں غیر ملکی سرزمین پر بھارت کو بدنام کرنے کی ایک کوشش کے سوا کچھ نہیں ہے۔' راہل گاندھی کے جمہوریت والے بیان پر ہیمنتا بسوا شرما نے ٹویٹ کیا کہ 'کانگریس نے نے مودی حکومت کی طرف سے فراہم کردہ سیکورٹی کے درمیان بغیر کسی ناخوشگوار واقعہ کے 4000 کلومیٹر طویل یاترا کیا۔ کیا ہمیں انہیں یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ جب کانگریس اقتدار میں تھی تو بی جے پی لیڈروں کی قیادت میں یاترا کو کس طرح نقصان پہنچایا گیا؟' راہل گاندھی کے پیگاسس جاسوسی معاملے والے بیان پر شرما نے کہا کہ 'کانگریس کے رکن پارلیمنٹ نے سپریم کورٹ کے کہنے کے باوجود اپنا فون جانچ کے لیے نہیں دیا۔ شرما نے لکھا ہے، 'پوری جانچ کے بعد سپریم کورٹ نے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ پیگاسس کا کوئی ثبوت نہیں ہے۔'

یہ بھی پڑھیں: Rahul Gandhi at Cambridge University بھارت کی جمہوریت خطرے میں ہے، راہل گاندھی کا کیمبرج یونیورسٹی میں خطاب

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.