ETV Bharat / state

انڈیا بلاک کا آسام میں عام انتخابات کے پیش نظر اجلاس

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 18, 2023, 7:17 AM IST

ملک میں 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں کا انڈیا بلاک تشکیل دیا گیا ہے۔ Opposition Unity against BJP for 2024 General Elections

INDIA bloc parties
INDIA bloc parties

گوہاٹی: اپوزیشن پارٹیوں پر مشتمل انڈیا بلاک نے جمعہ کی شام کو گوہاٹی میں ایک میٹنگ کی جہاں بلاک نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات کے لیے ایک کم از کم مشترکہ پروگرام بنانے پر تبادلہ خیال کیا اور پچھلے نو سالوں کے دوران پورے شمال مشرق میں بی جے پی کی بدانتظامی کے خلاف ایک فہرست تیار کی۔

گوہاٹی کے ایک ہوٹل میں ہونے والی میٹنگ میں 13 اپوزیشن پارٹیوں کے ریاستی صدور اور دیگر سرکردہ رہنماؤں نے شرکت کی۔ آسام ترنمول کانگریس کے صدر رپن بورا کو انڈیا بلاک کی تمام اپوزیشن پارٹیوں کے لیے ایک مشترکہ کم از کم پروگرام کا مسودہ تیار کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی تھی۔ انڈیا بلاک جلد ہی 2024 میں ہونے والے لوک سبھا انتخابات کے لیے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرے گا۔

آسام جاتیہ پریشد کے سربراہ لورین جیوتی گوگوئی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہمارا اگلا اجلاس 30 نومبر کو ڈبرو گڑھ میں ہوگا۔ اگلے دن ہم وہاں ایک بڑے جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ انڈیا بلاک کی یہ پہلی ریلی ہوگی''۔

لورین جیوتی گوگوئی نے کہا کہ بی جے پی نے پچھلے کچھ سالوں میں پورے شمال مشرق میں غلط حکمرانی کی ہے۔ اس لیے اپوزیشن پارٹیوں کا انڈیا بلاک زعفرانی پارٹی بی جے پی کے خلاف ایک فہرست تیار کریں گی اور یہ فہرست عام لوگوں کو بتائی جائے گی کہ بی جے پی شمال مشرق میں کس طرح حکمرانی کی ہے۔

مزید پڑھیں: اگر انڈیا بلاک جیتا تو راہل یا کھرگے کانگریس کے پی ایم امیدوار ہونے کا امکان: تھرور

گوگوئی نے کہا کہ "بی جے پی دباؤ میں ہے کیونکہ اپوزیشن پارٹیاں انڈیا بلاک کے تحت متحد ہوئی ہیں۔ بی جے پی ہمارے درمیان پھوٹ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ لیکن میں بی جے پی رہنماوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم متحد ہیں۔ کوئی طاقت ہمیں توڑ نہیں سکتی"۔ انہوں نے مزید کہا کہ آسام میں ہر لوک سبھا نشست پر بی جے پی کے خلاف اپوزیشن کا ایک متحدہ امیدوار مقابلہ کرے گا۔

واضح رہے کہ 2024 کے عام انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے اپوزیشن پارٹیوں نے انڈیا بلاک تشکیل دیا ہے۔ اس بلاک کے تحت اب تک پٹنہ، بنگلورو اور ممبئی میں اجلاس منعقد ہوچکے ہیں۔ ان اجلاس میں عام انتخابات کے ضمن میں تبادلہ خیال کیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.