ETV Bharat / state

Tripura Revenue Court Attaches TIDC Officeعدالت نے ٹی آئی ڈی سی کے چیئرمین اور ایم ڈی کا دفتر سیل کیا

author img

By

Published : Aug 21, 2022, 7:16 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

تریپورہ کی ایک ریونیو عدالت نے نے ٹی آئی ڈی سی کے چیئرمین اور ایم ڈی کا دفتر سیل کر دیا ہے۔ یہ دفتر زمین کے حصول کے معاوضے سے متعلق سیل کیا ہے۔Tripura Revenue Court Attaches TIDC Office

اگرتلہ: مغربی تریپورہ کی ایک ریونیو عدالت نے ہفتہ کو تریپورہ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن (ٹی آئی ڈی سی) کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے دفتر کو زمین کے حصول کے معاوضے سے متعلق عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سیل کر دیا۔Tripura Revenue Court Attaches TIDC Office

ٹی آئی ڈی سی کے صدر ٹنکو رائے، تریپورہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری ہیں اور وہ بدعنوانی کے کئی معاملوں میں ملزم ہیں، جن میں گزشتہ چار سالوں میں رسمی کارروائیوں کو مکمل کیے بغیر زمین کے سودے اور بی جے پی اور مختلف سرکاری محکموں کے پوسٹرز اور ہورڈنگز کی چھپائی شامل ہے۔ صنعت اور کامرس ڈپارٹمنٹ کے خصوصی سکریٹری، ابھیشیک چندرا نے بتایاکہ ’’گوتم کمار داس اور دیگر 4.79 کروڑ روپے کے زمین کے معاوضے سے متعلق ایک معاملے میں عدالت نے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر کے دفاتر کو سیل کر دیا ہے۔'

سال 2019 میں ایک ٹرائل کورٹ نے ٹی آئی ڈی سی کو معاوضے کی ادائیگی میں قصوروار پائے جانے کے بعد معاوضے کی رقم ادا کرنے کی ہدایت دی تھی۔ ٹی آئی ڈی سی کو 20 اگست تک واجبات ادا کرنے کے لیے ایک نوٹس جاری کیا گیا تھا، جس میں ناکام ہونے کی صورت میں اسے محکمہ کی جائیدادیں قرق کرنے کو کہا گیا تھا۔

دریں اثنا ٹی آئی ڈی سی نے اس فیصلے کے خلاف ہائی کورٹ کا رخ کیا اور ہائی کورٹ نے اسے کم از کم کچھ رقم جمع کرنے کی ہدایت دی، جس کے بعد ٹی آئی ڈی سی نے 1.28 کروڑ روپے جمع کرائے ہیں۔ چندرا نے کہاکہ 'ہمیں ٹرائل کورٹ کو مطلع کرنا تھا کہ یہ معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں ہے اور اس لیے عدالتی کارروائی ختم ہونے تک کوئی حکم جاری نہیں کیا جانا چاہیے۔ لیکن، حقیقت یہ ہے کہ ہمارے پاس کوئی اسٹے آرڈر نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: Anubrata Mondal Bail Rejected ترنمول كے رہنما انوبرتا منڈل كی ضمانت كی درخواست رد

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.