ETV Bharat / state

Manipur Violence منی پور میں تشدد کے لئے میانمار اور بنگلہ دیش میں مقیم باغی ذمہ دار: وزیراعلی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 2, 2023, 10:20 AM IST

منی پور میں پچھلے کئی ہفتوں سے تشدد جاری ہے جس میں اب تک درجنوں افراد ہلاک اور عوامی وسرکاری املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا ہے۔ منی پور معاملے میں اپوزیشن حکومت پر سخت نکتہ چینی کررہی ہے۔ Oppostion Parties critisized Modi Govt on Manipur Violence

current crisis in Manipur i
current crisis in Manipur i

امپھال: منی پور کے وزیر اعلیٰ این بیرن سنگھ نے کہا کہ مختلف ذرائع سے یہ بیان چلایا جا رہا ہے کہ منی پور میں تشدد 'نسلی تقسیم' کی وجہ سے ہے حالانکہ ریاست میں میانمار اور بنگلہ دیش میں مقیم باغیوں کی 'پراکسی وار' کی وجہ سے تشدد ہورہا ہے۔

وزیراعلی نے ریاست میں مسئلہ کو ہوا دینے کے لیے دو پڑوسی ممالک سے غیر قانونی ہتھیاروں کی آمد کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ بیرن سنگھ نے کہا کہ "منی پور میں موجودہ بحران نسلی گروہوں کے درمیان تصادم کی وجہ سے نہیں ہے، اور نہ ہی یہ ریاست کے امن و امان کا مسئلہ ہے، بلکہ خالصتاً میانمار اور بنگلہ دیش میں مقیم کوکی عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر ہندوستانی یونین کے خلاف جنگ ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ منی پور میں بدامنی کو لوگوں کے ایک گروہ نے بھڑکا دیا تھا، جو ریاست کو ٹکڑے ٹکڑے کرنا چاہتے ہیں، لیکن اس بحران کو نسلی یا فرقہ وارانہ تصادم، یا مذہب کی بنیاد پر، یا "اکثریتی اور اقلیتی گروہوں کے درمیان" تشدد بنا دیا گیا ہے"۔

بیرن سنگھ نے کہا کہ "چونکہ یہ مسئلہ ہندوستانی یونین کے خلاف جنگ کا ہے، مرکزی حکومت اس سے نمٹنے کے لیے مزید ضروری اقدامات کرے گی"۔ انہوں نے دو نوجوان طلبہ اور ایک لڑکی کے قتل کے سلسلے میں سی بی آئی کے ذریعے چار مشتبہ ملزمین کی گرفتاری کا حوالہ دیتے ہوئے فوج، نیم فوجی دستوں اور ریاستی پولیس کے ساتھ مل کر تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سے کی گئی تیز رفتار کارروائی کی ستائش کی۔ وزیراعلی نے مجرموں کو قانون کے مطابق سخت سزا دینے کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی حکومت کے مضبوط موقف کو دہرایا۔ ابتدائی طور پر دو طالبات کے قتل کے سلسلے میں دو خواتین سمیت چھ افراد کو گرفتار کیا گیا تھا لیکن گرفتار شدہ خواتین میں دو نابالغ لڑکیاں بھی شامل تھیں جنہیں امپھال ایئرپورٹ پر ان کے رشتہ داروں کے حوالے کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: منی پور کے بارے میں وزیر اعظم عوام کو گمراہ کررہے ہیں: برندا کرات

دریں اثناء منی پور میں قبائلیوں کی ایک اعلیٰ تنظیم انڈیجینس ٹرائبل لیڈرز فورم (آئی ٹی ایل ایف) نے اتوار کو چوراچند پور ضلع میں "دو نابالغوں سمیت 7 کوکی زو لوگوں کے اغوا" کے خلاف احتجاج میں غیر معینہ مدت کے لیے بند کا اعلان کیا۔ اس تنظیم نے سکیورٹی فورسز اور ایجنسیوں پر زور دیا کہ وہ 48 گھنٹوں کے اندر سات اغوا شدہ افراد کو رہا کر دیں، اس میں ناکام رہنے کی صورت میں منی پور کے تمام پہاڑی اضلاع میں مزید شدید احتجاج شروع ہو جائے گا"۔ کسی کو بھی بفر زون میں داخل ہونے یا باہر جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ تمام سرکاری دفاتر آج (پیر) سے بند کر دیے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.